
نئی دہلی، 27 جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی کی راو ¿ز ایونیو کورٹ میں این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے کی سماعت کے لیے قائم فاسٹ ٹریک عدا لت میں پہلے دن کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ التوا کی وجہ یہ تھی کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ابھی تک سرکاری وکیل کا تقرر نہیں کیا ہے۔ فاسٹ ٹریک کورٹ کے نئے تعینات جج انو گروور بلیگا نے کیس کے ملزم وکاس بیول اور دنیش بیول کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی۔ ضمانت کی درخواستوں پر اگلی سماعت 3 اگست کو ہوگی۔
دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے نے اس فاسٹ ٹریک کورٹ کی تشکیل کا حکم دیا، اور جج انو گروور بلیگا کو مقرر کیا گیا۔فاسٹ ٹریک عدالت عوامی امتحانات میں ہونے والے جرائم سے متعلق مقدمات کی سماعت کرے گی۔ یہ عدالت عوامی امتحانات (غیر منصفانہ ذرائع کی روک تھام) ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کرے گی۔
جنتر منتر پر احتجاج کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے پیپر لیک کیس کی سماعت کے لیے فاسٹ ٹر یک کورٹ کے قیام کا مطالبہ کیا تھا۔ راو ¿ز ایونیو کورٹ میں فاسٹ ٹریک کورٹ کے قیام کو اسی فیصلے کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ این ای ای ٹی پیپر لیک معاملے میں اب تک سی بی آئی نے 13 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ 3 مئی کو لیک ہونے والے نیٹ امتحان کے الزامات کے بعد، امتحان کو منسوخ کر دیا گیا اور 21 جون کو دوبارہ شیڈول کیا گیا۔ مرکزی حکومت نے اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقا ت کا حکم دیا۔
No Comments: