Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

راج گھاٹ پہنچ کر سونم وانگچک اور ان کی اہلیہ کا گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش

نئی دہلی، 27 جولائی (میرا وطن نیوز)
گروگرام کے میدانتا اسپتال سے چھٹی ملنے کے فوراً بعد ماہر ماحولیات سونم وانگچک اپنی اہلیہ گیتانجلی انگمو کے ساتھ پیر کو راج گھاٹ پہنچے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔سونم وانگچک نے نامہ نگاروں سے کہا،’میں تحریک ختم ہونے کے بعد باپو کے تئیں اظہار تشکر کرنا چاہتا تھا۔ میں ان تمام ہم وطنوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پرامن تحریک میں حصہ لیا۔ میں انہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہو ں کہ گاندھی جی کے دکھائے ہوئے راستے کی آج بھی اتنی ہی معنویت ہے جتنی کہ 100 سال پہلے تھی۔ اس لیے اپنے عزم کو پورا کرنے کے لئےہمیں پرامن طریقے سے اپیل کرنی چاہیے۔
وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بارے میں وانگچک نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ ایک بار استعفیٰ منظور ہونے کے بعد اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور ملک میں بامعنی تبدیلی کی شرو عا ت ہو گی۔ صحت مند بات چیت اور باہمی احترام کے ذریعے ہی ہم صحیح نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں۔ بہتر غور وخوض کےبعد ملک اس نظام کو اپنائے جو اس کے لئے سب سے موزوں ہو

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *