
نئی دہلی،22مئی(میرا وطن نیوز)
راجیہ سبھا کے رکن انجینئر غلام علی کھٹانہ نے جمعہ کو کہاکہ مسلمانوں کوسڑکوں اور چوراہوں پرنمازاداکر نے سے گریزکرناچاہیے، کیونکہ مذہبِ اسلام کسی کو تکلیف پہنچانے یا عوام کیلئے کسی بھی طرح کی دشوار ی پیدا کرنے کی تعلیم نہیں دیتاہے، نیز اگر مقتدی یا مجمع زیادہ ہو تو دو یا تین جماعتیں ایک مسجد میں کی جا سکتی ہیں،مگرسڑک روک کر نماز پڑھنا شرعی جائز نہیں ہے۔ انہوں نے عیدالاضحی کے خاص ایام میں صفائی ستھرائی کی خاص اپیل کی۔
اس موقع پر غلام علی نے کہاکہ جس جانور کی قربانی جائزہے،یعنی جسکی اجازت سرکارنے دی ہے،وہی جانورذبح کریں اورکھلے میں قربانی کے عمل سے بچیں۔انہوں نے کہاکہ مذہب اسلام امن،برداشت اورباہمی احترام کادرس دیتاہے،اسلیے ہرمسلمان کوایسے اعمال سے بچناچاہیے،لہذاجن سے دوسروں کوپریشانی ہو۔ایم۔
انہوں نے جمعیت علماءہندکے سربراہ کے اس بیان کی بھی حمایت کی،جس میں گائے کو قومی جانورقرار دینے کی بات کہی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بھائی چارے،ہم آہنگی اورباہمی احترام کوفروغ دیناوقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کوہوشمندی،صبراورحکمت کیساتھ کام لینے کی ضرورت ہے اور کسی بھی معاملے میں جذباتیت سے بچناچاہیے انکاکہنا تھا کہ موجودہ دورمیں مسلما نو ں کاتعلیم کی طرف بڑھتا رجحان خوش آئندہے، تاہم مزیداب بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنے بچوں کی اعلیٰ اورمعیاری تعلیم پرخصوصی توجہ دی جائے، تاکہ قوم ترقی کی راہ پرآگے بڑھ سکے۔
انجینئرغلام کھٹانہ نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مثبت سوچ کیساتھ آگے بڑھیں اور ہرطرح کی منفی سوچ اورنفرتی ایجنڈے سے دوررہیں،کیونکہ ترقی،اتحاداورتعلیم ہی کامیابی کااصل راستہ ہیں۔
No Comments: