Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ملک بھر کے مسلمان حکومت سے گائے کو قومی جانور قرار دینے کا مطالبہ کریں: ڈاکٹر ادریس قریشی

نئی دہلی،21مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ادریس قریشی نے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حضرت مولانا ارشد مدنی اور امامِ کلکتہ جامع مسجد کی جانب سے دی گئی اپیل پر سنجیدگی اور مستعدی کے ساتھ عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک بھر کے مسلمان دو اہم اقداما ت اختیار کریں۔ اول یہ کہ گائے کی قربانی سے مکمل اجتناب کیا جائے اور حتی الامکان بڑے جانور خصو صاً بھینس کی قربانی بھی نہ کی جائے۔ دوم یہ کہ حکومتِ ہند گائے کو قومی جانور قرار دے۔
ڈاکٹر ادریس قریشی نے کہا کہ اسلام ایک معتدل اور پرامن مذہب ہے جو ہر مشکل اور پریشانی کا حل پیش کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص قربانی ہی کرے، بلکہ اگر کسی معاملے میں ملکی قوانین یا سماجی حالات سے ٹکراو ¿ پیدا ہونے کا اندیشہ ہو تو مسلمانوں کو دانشمندی کے ساتھ متبادل راستہ اختیار کرنا چاہیے۔
انہوں نے ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ ہر شہر، قصبہ اور علاقے میں پانچ دیانتدار اور بااعتماد افراد پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، جو زکوٰةاور قربانی فنڈ کو منظم انداز میں جمع کریں۔ اس فنڈ کو غر یبوں، یتیموں، بیواو ¿ں اور ضرورت مند خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جائے۔ اس فنڈ کے ذریعے غریب بچیوں کی شادی، بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے، چھوٹے کاروبار شرو ع کرانے اور تعلیمی و سماجی معاونت جیسے کام انجام دیے جائیں تاکہ مسلم معاشرے میں پائی جانے والی غربت، بے روزگاری اور معاشی پریشانیوں کا مو ¿ثر حل نکالا جا سکے۔
ڈاکٹر ادریس قریشی نے زور دے کر کہا کہ اگر مسلمان اپنی اجتماعی طاقت اور مالی وسائل کو منظم انداز میں استعمال کریں تو نہ صرف سماج کے کمزور طبقات کی مدد ممکن ہوگی بلکہ قوم کی معاشی اور سماجی ترقی کی نئی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *