
نئی دہلی،21مئی (میرا وطن نیوز )
بی جے پی اقلیتی مورچہ 5 جون سے 21 جون تک عالمی یوم ماحولیات، مودی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے اور بین الاقوامی یوگا دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف پروگرام منعقد کرے گا۔قومی صدر جما ل صدیقی کی قیادت میں ان تقریبات کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلئے مورچہ کی ورچوئل میٹنگ بلائی گئی، جس میں اقلیتی مورچہ کی قومی اور ریاستی سطح کی ٹیموں کے تمام عہدیدار موجود تھے۔ میٹنگ کی صدارت جمال صدیقی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور مورچہ انچار ج دشینت کمار گوتم رہے۔
اس موقع پرجمال صد یقی نے اعلان کیا کہ آنے والے پروگراموں کی نگرانی کے لیے پہلے ہی قومی، ریا ستی اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ہر کمیٹی میں ایک کنوینر، ایک معاون کنوینر اور تین ممبران ہوتے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہر کمیٹی میں ایک خاتون رکن کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر پروگراموں کو سیاسی طور پر فعال انداز میں منعقد کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی شراکت کے ساتھ سماجی اثرات کو جوڑ کر ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار تر قی کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کے وزن کو ہر شہری تک مو ¿ثر طریقے سے پھیلانے کے لیے مساجد ، مدرسوں، اسکولوں، پارکوں، قبرستانوں، سڑکوں کے کناروں اور عوامی مقامات پر ایک بڑ ے پیمانے پر شجرکاری مہم کے ذریعے درخت لگانے کی مہم کو منظم کرنے پر زور دیا جس میں مقا می بی جے پی لیڈر ا ن اور عام عوام دونوں شامل ہیں۔ 21 جون کو، یوم یوگا کے موقع پر، اجتماعی یوگا سیشن کا انعقاد کیا جائے گا، اس کے بعد قومی ترانہ اور وندے ماترم گایا جائے گا۔
No Comments: