Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

بدر پور اور دیولی اسمبلی حلقوں میں30 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

69 نام نہادایفلیوینٹ اور 92 او-زون کالونیوں کو مستقل کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے گا

نئی دہلی،23اگست (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اتوار کو اپنے پارلیمانی حلقہ کے بدر پور اور دیولی اسمبلیوں میں 30 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے ان علاقوں کے رہائشیوں کو ضروری شہری سہولیات فراہم کریں گے۔ خاص طور پر سڑکوں اور نالوں کی تعمیر نو سے آنے جانے اور پانی کی نکاسی سے متعلق مسائل حل ہو جائیں گے۔بدھوڑی نے ان ترقیاتی کاموں کے لیے بجٹ فراہم کرنے کے لیےوزیر اعلیٰ ریکھا گپتاسے اظہار تشکر کیا۔ تقر یب میں کونسلر انیتا ستپال سنگھل بھی موجود تھیں۔
انہوں نے بدرپور اسمبلی حلقہ میں میٹھا پور ایکسٹینشن میں 13 کروڑ روپے اور جیت پور کی پیر بابا بستی میں 55 لاکھ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ان کے ساتھ ایم ایل اے رام سنگھ نیتا جی اور کونسلر ہیم چند گوئل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ 69 نام نہادایفلیوینٹ کالونیوں اور 92 او-زون کالونیوں کو مستقل کی گئی 1511 کالونیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔ یہ یقین دہانی مرکزی وزیر برائے ہاو ¿سنگ اور شہری امور منوہر لال کھٹر نے ان سے ملاقات کرنے گئے دہلی کے سات ممبران پارلیمنٹ کو دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *