
پنجاب سرکار کی طرز پر اب بہار اورہریانہ کی سرکاروں نے مفت بس سفر کا اعلان کیا
نئی دہلی، 24مئی (میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے اتوار کو تمام ریاستی سرکاروں سے اپیل کی ہے کہ نیٹ امتحان کے دن تمام امتحان دینے والے طلبہ کے لیے اپنی اپنی ریاستوں میں بس سروس مفت کر دی جا ئے۔ پیپر لیک اور امتحان منسوخ ہونے کے بعد سے ہی اروند کجریوال ان طلبہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ذہنی دبا ¶ سے باہر نکالنے کے لیے مسلسل مختلف اقدامات کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں انہوں نے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان سے درخواست کی، جس کے بعد 21جون کو دوبارہ ہونے والے نیٹ امتحان کے دوران پنجاب روڈویز کی بسوں میں طلبہ کا کرایہ معاف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دیکھتے ہوئے بہار اور ہریانہ نے بھی نیٹ امتحان دینے والے طلبہ کے لیے بس سروس مفت کر دی ہے۔ اگر تمام ریاستی سرکاریںبھی یہ قدم اٹھا لیں تو بچوں کے لیے یہ ایک بڑی راحت ہوگی۔
اتوار کے روز ایکس پر ویڈیو اپیل جاری کرتے ہوئے ’آپ‘کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ میری ملک کے تمام وزرائے اعلیٰ اور تمام سیاسی جماعتوں کی سرکاروں سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ نیٹ امتحان دینے والے طلبہ کے لیے امتحان کے دن اپنی اپنی ریاستوں میں بس سروس مفت کر دی جا ئے۔ اروند کجریوال نے کہا کہ اس فیصلے سے بچوں کو بہت خوشی ہوگی۔ بچے سخت محنت کر رہے ہیں، لیکن پیپر لیک ہونے اور امتحان منسوخ ہونے کی وجہ سے کافی پریشان اور دکھی ہیں۔ اب انہیں دوبارہ امتحان دینا پڑ رہا ہے۔ تمام طلبہ کو امتحان کے لیے نیک تمنائیں دیتے ہوئے اروند کجریوال نے کہا کہ وہ امتحان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔
No Comments: