
کیشو پور ایس ٹی پی کی 122 کروڑ کی لاگت سے صلاحیت کو بڑھایا جائے گا:وزیر اعلیٰ
نئی دہلی، 24 مئی (میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی سرکار جمنا کی بحالی اور نجف گڑھ ڈرین کی صفائی کے لیے ’مشن موڈ‘ میں کام کر رہی ہے۔ اس مقصد کے مطابق،وزیر اعلیٰ نے ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کے مختلف مہتو اکانکشی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جس کا مقصد دہلی کے پانی کے انتظام، سیوریج ٹریٹمنٹ، اور پانی کی فراہمی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ نجف گڑھ کے علاقے میں 12 نئے ڈی سینٹرلائزڈ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس (ڈی ایس ٹی پی) کی تنصیب کی منظوری دی گئی ہے۔ 860 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کیے جانے والے، ان پلانٹس کی مشترکہ صلاحیت 46.5ایم جی ڈی (ملین گیلن فی دن) ہوگی اور انہیں مرکزی سرکار کی اٹل مشن فار ریجوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (اے ایم آر یو ٹی )اسکیم کے تحت تیار کیا جائے گا۔ ان میں سے ایک ڈی ایس ٹی پی 17 ایم جی ڈی کی گنجائش والا میٹرون میں تعمیر کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، کیر، کانگن ہری، ککرولا، اور ڈچاو ¿ کلاں میں 4، غالب پور، سارنگ پور اور شکارپور میں 3اور حسن پور، جعفر پور، قاضی پور اور کھیرا ڈابر میں 4ڈی ایس ٹی پی قائم کئے جائیں گے۔ ان پروجیکٹو ں سے 121 غیر مجاز کالونیوں، 35 دیہاتوں اور تقریباً سات لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ مزید برآں، نجف گڑھ ڈرین میں غیر ٹریٹ شدہ سیوریج کے اخراج کو روکا جائے گا، اس طرح یمنا کی صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اعلان کیا کہ کیشو پور سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کے پہلے مرحلے میں اپ گریڈیشن اور صلاحیت میں توسیع کی جائے گی۔ اس اقدام کے تحت پلانٹ کی صلاحیت کو 12 ایم جی ڈی سے بڑھا کر 18 ایم جی ڈی کردیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ کے ذریعہ، جس کی لاگت تقریباً 122 کروڑ روپے ہے، ٹریٹ شدہ پانی کے معیار کو جدید ترین معیارات کے مطابق لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں 11 سال کی مدت کے لیے آپریشنز اور مینٹیننس (او اینڈ ایم) کے لیے انتظامات شامل ہیں۔ اس سے ری سائیکل شدہ پانی کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی اور پانی کے تحفظ کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اعلان کیا کہ ترلوک پوری اسمبلی حلقہ میں ایک بڑی ٹرنک سیوریج لائن — جو امی چند چوک سے پرانا کلیان پوری سیوریج پمپنگ اسٹیشن تک پھیلی ہوئی ہے — کو تقریباً 57 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے بحال کیا جائے گا۔ یہ سیوریج لائن 40 سال سے زیادہ پرانی ہے، اور حالیہ برسوں میں، اس میں گرنے اور تکنیکی خرابی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس نئے منصوبے کی تکمیل سے علاقے کے سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کو زیادہ محفوظ، قابل اعتماد اور موثر بنایا جائے گا۔ مزید برآں، شاہدرہ اسمبلی حلقہ کے اندر روہتاس نگر میں ایک بوسٹر پمپنگ اسٹیشن کے ساتھ 0.72 ایم جی ڈی کی صلاحیت کے ساتھ ایک نیا زیر زمین ذخائر (یو جی آر) قائم کیا جائے گا۔ تقریباً 27 کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ لگانے والا یہ پروجیکٹ پانی کی فراہمی کے مقامی نظام کو مضبوط کرنے میں کام کرے گا۔
No Comments: