
مودی جی کو ملک کے حالات کے بارے میں عوام کو سچ بتانا چاہئے : بھگوت مان
نئی دہلی، 11مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے وزیراعظم کی جانب سے ملک کے عوام کو پٹرول، ڈیزل، خوردنی تیل کا کم استعمال کرنے اور سونے سمیت دیگر قیمتی اشیاءکی خریداری میں کمی کرنے کے مشورے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پا رٹی نے سوال اٹھایا ہے کہ کہیں ملک کسی بڑے معاشی بحران میں تو نہیں پھنس گیا ہے۔
آپ کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کے تمام شہریوں کو کھانے پینے، گھو منے پھرنے اور بیرونِ ملک سفر میں کمی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ساتھ ہی سونا اور دیگر قیمتی چیزیں خرید نے میں بھی کمی کرنے کی نصیحت دی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہ ملک میں معاشی ایمرجنسی کی آ ہٹ ہے؟ کیا ملک شدید معاشی بحران میں پھنس گیا ہے؟ ایسا تو اس ملک میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔ وز یراعظم کو ملک کے سامنے سچائی رکھنی چاہیے۔ آخر ملک کی اصل معاشی حالت کیا ہے؟
دوسری جانب پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بھی سَودیشی اپنانے اور غیر ملکی اشیاءکم خرید نے کے مشورے پر وزیراعظم کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم الفاظ کے ماہر ہیں، لیکن انہیں ملک کے سامنے سچ بولنا چاہیے۔ یہ سب جانتے ہیں کہ اس وقت ہندوستان کی باگ ڈور وائٹ ہا ¶س کے ہاتھوں میں ہے، کیونکہ ہر فیصلہ وائٹ ہا ¶س کی منظوری سے لیا جا رہا ہے۔
ادھراروند کجریوال نے نیٹ امتحان کا پرچہ لیک ہونے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال تقریباً سات کروڑ نوجوان انجینئرنگ، میڈیکل کالجوں میں داخلے اور سرکاری ملازمتوں کے لیے امتحا نا ت دیتے ہیں، لیکن سیاسی سرپرستی میں چلنے والے پیپر لیک گروہ ان نوجوانوں کے اعتماد اور حوصلے کو توڑ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپر لیک میں شامل مافیا اور انہیں تحفظ دینے والے لیڈر ملک کے دشمن ہیں۔ یہ لوگ ملک کی بنیاد کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔ حکومتیں اس جرم میں شریک بن چکی ہیں۔ اس کے خلاف نوجوانوں کو پورے ملک میں ایک فیصلہ کن جدوجہد شروع کرنی ہوگی۔
No Comments: