
نئی دہلی ،یکم مئی (میرا وطن نیوز )
پوروانچل کانگریس کے صدر پروفیسر سدھانشو کمار کی قیادت میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے نجف گڑھ کے جعفر پور کلاں کا دورہ کرکے مرحوم کے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وفد میں اے آئی سی سی کے جوائنٹ سکریٹری سوشانت مشرا، ضلع صدر راجیش یادو،چندر شیکھر، سورج بھان سنگھ، سریندر سنگھ، اور بنواری لال کے علاوہ بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان اور لیڈران شامل تھے۔وہاں موجود ہر شخص کے ذہن میں ایک ہی سوال چھا گیا: کیا ‘بہاری’ ہونا جرم ہے؟
واضح ہو کہ جعفر پور کلاں میں دہلی پولیس کے ایک ہیڈ کانسٹیبل نے اپنی سالگرہ منا ر ہے بہار کے ایک نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ قتل کا ارتکاب کرتے وقت، کانسٹیبل نے مبینہ طو ر پر تبصرہ کیا، ’آ پ بہاری یہاں آئیں، زمین خریدیں، مکان بنائیں، اور ہر جگہ گندگی پھیلا دیں۔اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ اس سے بڑی بدقسمتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ قومی راجدھانی میں آج محض ’بہاری‘ کہلانے پر ایک شخص کی جان لے لی جائے؟انہوں نے کہا کہ بہار کے شہری بھی اسی ہندوستانی سرزمین کے بچے ہیں۔ ان کا دہلی پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کسی کاہے ۔
No Comments: