Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مسلم خواتین کو اپنے گھروں میں نہیں جانے دینا تشویش کی بات ہے:مفتی مکرم

دہلی کے اتم نگر علاقہ میں ہولی کے دن سے حالات کشیدہ ہیں،سرکار خاموش ہے

نئی دہلی ،یکم مئی (میر وطن نیوز )
شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں کہا کہ ہر حال میں صبر و شکر کا دامن ہاتھ میں رہنا چاہیے صبر کرنے والوں کے ساتھ اللہ تعالی کی مدد شا مل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے اتم نگر علاقہ میں ہولی کے دن سے حالات کشیدہ ہیں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد فساد بھڑک اٹھا تھا جسے پولیس نے کنٹرول کر لیا تھا ۔ بیرونی شر پسندوں نے حالات کو مزید بگاڑنے کی کوشش کی اور وہ ہولی کے دن نشے مےں تھے ۔ عید الفطر پر بھی پولیس نے حالات کو مکمل طور پر قابو میں رکھا۔
ڈاکٹرمفتی مکرم احمد نے کہا کہ اب ملزمین جیل میں ہیں اور مقدمہ چل رہا ہے جھگڑے کے دن سے ہی ملز مین کی مسلم خواتین گھروں سے باہر ہیں اور ڈیڑھ ماہ سے وہ در در بھٹکنے پر مجبور ہیں دو روز قبل مسلم خو اتین نے ہمت کی اور اپنے وکلا کی مدد سے انہوں نے اپنے گھروں میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر علاقہ کی خواتین اور کچھ فرقہ پرست عناصر نے اشتعال انگیز نعرہ بازی کی اور بہت بد سلوکی کی لا چار ہو کر ان خواتین کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہونا پڑا یہ سب پولیس کی موجودگی میں ہوا یہاں تک کہ اس علاقے میں مسلمانوں کی دکانوں کو بھی بند کرا دیا گیا اور پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔
مفتی مکرم نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے اپیل کی کہ مسلم خواتین کو اپنے گھروں میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے ڈیڑھ ماہ سے یہ عورتیں اور بچے سب بے گھر ہیں یہ مذمت کی بات ہے اور پولیس کی ناکامی ہے ۔ مفتی مکرم نے کہا کہ ایسے ہی تری نگر میں حالات کشیدہ ہیں علاقہ کے چند نوجوان خنزیر پالنے کے بہانے علاقے کا امن برباد کرنا چاہتے ہیں اگر پولیس چا ہے تو شر پسندوں کو تنبیہ کر کے حالات کو نارمل بنا سکتی ہے پولیس کو انصاف سے کام لینا چاہیے اور طر فین کو بٹھا کر مسئلے کو حل کرنا چاہیے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *