Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

کراول نگر اسمبلی حلقہ میں اسکیپ ڈرین ون، بہاری پور، بنڈ اور گوکل پوری نالے کا معائنہ

پانی جمع ہونے سے نمٹنے کےلئے نالوں کی صفائی اور پمپنگ نظام کو مستحکم کیا جائے :کپل مشرا

نئی دہلی، 9 ستمبر (میرا وطن نیوز)
کابینی وزیر کپل مشرا نے بدھ کو شمال مشرقی دہلی کے اسکیپ ڈرین ون، بہاری پور ڈرین، بنڈ ڈرین اور گوکل پوری ڈرین (نالے) کا معائنہ کر کے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے سونیا وہار پشتہ سے متعلق ترقیاتی کاموں کا معائنہ بھی کیا۔
کپل مشرا نے پانی جمع ہونے سے نمٹنے کے لیے نالوں کی صفائی اور پمپنگ کے نظام کو مزید مستحکم کر نے اور ان کاموں کی باقاعدہ نگرانی کی ہدایت دی اور کہا کہ پانی کے اوور فلو ہو کر رہائشی علاقوں میں داخل ہونے کے مستقل حل کی سمت پیش رفت کرنی ہے۔ اس دوران انہوں نے محکمہ آبپاشی و انسدادِ سیلاب، پی ڈبلیو ڈی، ایم سی ڈی اور دہلی جل بورڈ کے حکام کو باہمی تال میل قائم کر کے صفائی اور ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
کپل مشرا نے پی ڈبلیو ڈی کو گیتانجلی اسکول وزیر آباد روڈ سے گوکل پوری میٹرو اسٹیشن تک اسٹورم واٹر ڈرین کی تجویز تیار کر کے جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔ کابینی وزیر نے اسکیپ ڈرین ون میں باونڈری وال کی تعمیر کے کام کا جائزہ لیا اور اسے جلد مکمل کرنے کے ساتھ ہی لوگوں کو بیدار کرنے کی اپیل بھی کی تاکہ شہری نالے میں کچرا نہ پھینکیں۔
کپل مشرا نے ایم سی ڈی کو گوکل پور نالے کی ڈی سلٹنگ کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی دہلی جل بورڈ کو بھاگیرتھی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے نکلنے والے گندے پانی کو نالے میں نہ گرا نے اور اس کے متبادل انتظامات تیار کرنے کی ہدایت دی۔ کابینی وزیر نے سونیا وہار پشتہ کی سروس روڈ کی تعمیر اور فٹ پاتھ کی تعمیر کے حوالے سے بھی ہدایات دیں۔ انہوں نے کھجوری خاص فلائی اوور کے نیچے پی ڈبلیو ڈی کو خوبصورتی کا کام انجام دینے کی بھی ہدایت دی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *