Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ستیہ نکیتن عمارت کے مالک سمیت تین ملزمان دو روزہ پولیس حراست میں

نئی دہلی، 9 ستمبر (میرا وطن نیوز)
پٹیالہ ہاو ¿س کورٹ نے جنوبی دہلی کے ستیہ نکیتن علاقے میں منہدم ہونے والی عمارت کے مالک مہیش گپتا، ٹھیکیدار سنوج اور پی جی چلانے والے سدھانشو کو دو روزہ پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔ بدھ کو تینوں ملزمiن کو عدالت میں پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے پوچھ گچھ کے لیے انہیں پولیس حرا ست میں بھیج دیا۔
سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ اس معاملے میں میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے اور تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ ملزمان کے وکیل کے اعتراض کے بعد عدالت نے میڈیا کو کورٹ روم سے باہر جانے کو کہا۔
گزشتہ7 ستمبر کی نصف شب کو عدالت نے مہیش گپتا کو دو روزہ پولیس حراست میں بھیجا تھا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ بھویہ کرہیل نے مہیش گپتا کے والدین ہری رام گپتا اور ارملا گپتا کو عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ مہیش گپتا، ہری رام گپتا اور ارملا گپتا کو 7 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔
دہلی پولیس کے مطابق عمارت کا بجلی کنکشن ہری رام گپتا کے نام پر تھا اور عمارت ارملا گپتا کے نام پر رجسٹر ڈ تھی۔ اس عمارت میں چلنے والے پی جی کا انتظام مہیش گپتا سنبھالتا تھا۔ ہری رام گپتا کی عمر 81 سال، جبکہ ارملا گپتا کی 75 سال اور مہیش گپتا کی عمر 52 سال ہے۔ ہری رام گپتا بھارتی فضائیہ کے ریٹائرڈ سارجنٹ ہیں۔ مہیش گپتا ہارڈویئر اور پینٹ کی دکان چلاتا ہے۔
اس سے قبل 7 ستمبر کو دہلی ہائی کورٹ نے دہلی میونسپل کارپوریشن کو ہدایت دی تھی کہ وہ اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *