
نئی دہلی، 20 جون(میرا وطن نیوز )
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہتکشیلا، نالندہ، اور وکرم شیلا جیسے ہندوستان کے قدیم علمی رو ایات کو آئی آئی ٹی اداروں نے جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھایا ہے ۔انہوں نے کتاب
IIT-The Story Of indias Most Prestigious Educational Ecosystem ‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کتاب جدید ہندوستان کے خود اعتمادی، علم اور قوم کی تعمیر کی کہانی کو بیان کرتی ہے۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ آئی آئی ٹی کھڑگپور سے شروع ہونے والا سفر اب 23 آئی آئی ٹی تک پھیل چکا ہے، ان کے سابق طلباءپوری دنیا میں قیادت فراہم کرتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کتاب کی رسم اجرا بھی کی۔
اسپیکر نے مشاہدہ کیا کہ ہجلی حراستی کیمپ کی آئی آئی ٹی کھڑگپور میں تبدیلی ایک متاثر کن سفر کی علامت ہے ۔ جدوجہد سے تخلیق اور محکومیت سے لے کر ایک ’آتمانربھار بھارت‘ تک۔ مختلف شعبوں اور مضا مین میں آئی آئی ٹین کی متاثر کن کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ان کی کامیابیاں ہندوستان کی ترقی کی کہانی کی عکاسی کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی آئی ٹی نے ہندوستان میں فضیلت، اختراع اور عالمی قیادت کی ثقافت کو فروغ دیا ہے، ان کے اساتذہ اور سابق طلباءصنعت، خلائی تحقیق، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تحقیق، اور ڈیجیٹل تبدیلی جیسے شعبوں میں اہم شراکت کر رہے ہیں۔ کتاب میں بیان بھاکڑا پروجیکٹ سے وابستہ نوجوان انجینئرز کی مثال دیتے ہوئے برلا نے کہا کہ ان کی کہانی قومی مفاد، لگن اور خدمت کے لیے ایک تحر یک کا کام کرتی ہے۔
’برین ڈرین‘ سے ’برین گین‘ میں ہندوستان کی تبدیلی کو اجاگر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ یہ ملک کے بڑھتے ہوئے خود اعتمادی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی)، روبوٹکس، خلائی ٹیکنالوجی، اور سبز توانائی جیسے شعبو ں میں عالمی قیادت کے وسیع مواقع کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکارتحقیق، اختراع، اے آئی، کوانٹم ٹیکنالوجی اور جدید مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
اوم برلا نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ٹیلنٹ کو اپنی ذاتی کامیابی کے حصول کے ساتھ ساتھ قوم اور سماج کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا چاہیے۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ تاریخ وہ لوگ تخلیق کرتے ہیں جو سکون کی تلاش کے بجائے زندگی میں چیلنجز کو قبول کرتے ہیں۔
اسپیکرنے تعلیمی اداروں، سائنس دانوں، صنعتی شعبے، صنعت کاروں اور نوجوانوں کی ’وکست بھارت‘ کی تعمیر میں فعال شرکت پر زور دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آئی آئی ٹین کی نئی نسل سائنس کو خد مت ، اختراع کو قومی مفاد سے اور کامیابی کو سماجی ذمہ داری سے جوڑ کر عالمی سطح پر ہندوستان کی قیادت کرے گی
No Comments: