Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

سورہ الکافرون دین میں عدمِ مصالحت اور حق پر ثابت قدمی کا پیغام دیتی ہے: فلاح فلاحی

اسلام عقیدے اور عبادت کے معاملے میں کسی قسم کے سمجھوتے کی اجازت نہیں دیتا ہے

نئی دہلی21جون(میرا وطن نیوز)
جماعت اسلامی ہند لکشمی نگر یونٹ کے زیرِ اہتمام کڑکڑڈوما کورٹ کی مسجد آمنہ فردوس میں اتوار کو نماز ظہر کے بعد درسِ قرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سورہ الکافرون کا ترجمہ اور موجودہ حالات کے تناظر میں اس کی تفسیر پیش کی گئی۔ درس قرآن سے امیرمقامی فلاح الدین فلاحی نے سورہ الکافرون کے پس منظر، اس کے مرکزی پیغام اور عصرِ حاضر میں اس کی معنویت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے موجودہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستانی مسلمانوں کو بھی ایک طرح سے مکی دور جیسے حالات کا سامنا ہے، جہاں ان پر بعض ایسے نعرے، تصورات اور کلمات مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو اسلامی عقیدے سے مطابقت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نازک حالات میں سورہ الکافرون مسلمانوں کو یہ سبق دیتی ہے کہ وہ اپنے ایمان، عقیدے اور دینی شنا خت پر پوری مضبوطی کے ساتھ قائم رہیں اور کسی بھی دباو ¿ کے سامنے دین کے معاملے میں سمجھوتہ نہ کریں۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اسلام دوسروں کے ساتھ نفرت نہیں بلکہ احترامِ انسانیت، بقا ئے باہمی اور خیر سگالی کا درس دیتا ہے۔
درس قرآن کے اس پروگرام میں رکن جماعت محمد اسلم ، تاج انکلیو سے رکنِ جماعت واثق امام اور مسجد کے امام حفظ الرحمن سمیت جماعت کے دیگر کارکنان اور مقامی افراد موجود رتھے۔ پروگرام کے اختتام پر حفظ الرحمن نے دعا کرائی، جس میں ملک و ملت کی سلامتی، مسلمانوں کے ایمان و اتحاد، اور موجودہ حالات میں دین پر استقامت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *