Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

خانپور جے جے کالونی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

1.26کروڑ سے سڑکوں اور نالیوں کی تعمیرکی جائے گی

نئی دہلی،3مئی (میرا وطن نیوز )
جنوبی دہلی کے رکن پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے اتوار کو جے جے کالونی، خانپور میں 1.26 کرو ڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میںہر ایک اسمبلی حلقے میں کروڑوں روپے کے منصوبے جاری ہیں ۔اس موقع پر کونسلر ممتا یادو، سابق کونسلر سریش کھنڈیلوال، وشال سنگھ، ہریش یادواور آر ڈبلیو اے کے عہدیداران موجود تھے۔
اس موقع پر رام ویرس نگھ بدھوڑی نے کہا کہ جے جے کالونی، خانپور کی حالت کافی خراب ہو چکی ہے۔ آ ج جن ترقیاتی کاموں کے لیے یہ رقم مختص کی جارہی ہے ان میں سڑکوں اور نالوں کی تعمیر بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کا عملہ طویل عرصے سے دفتری سہولت کی درخواست کر رہا تھا۔ اس سہو لت کی تعمیر بھی شروع کی جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *