Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

قاضی عیاض کی کتاب‘الشفا’کے مختصر انگریزی ترجمے کا اجرا

نئی دہلی، 3 مئی (میرا وطن نیوز)
مرکز جماعت اسلامی ہند کے میڈیا ہال میں اندلس کے معروف عالم و مصنف علامہ قاضی عیاض کی شہرہ آفاق کتاب الشفاءبتعریف حقوق المصطفی کے ملخص انگریزی ترجمے کی رسم اجرا منعقد ہوئی۔ اس اہم علمی کام کا ترجمہ ڈاکٹر وقار انور مشیر مالیات مرکز نے انجام دیا ہے۔تقریب میں علم و ادب سے وا بستہ شخصیات نے شرکت کی اور اس ترجمے کو موجودہ دور میں سیرتِ نبوی کے فہم کو عام کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دیا۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اس نوعیت کے تراجم بین الاقوامی سطح پر اسلامی علمی ورثے کے تعارف میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
قاضی عیاض سبتہ (مراکش) میں پیدا ہوئے، لیکن ان کی زندگی اندلس میں گزری – وہ قرطبہ میں عہد قضا پر فائز رہے۔ حدیث، فقہ اور دیگر موضوعات پر ان کی متعدد تصانیف ہیں، مثلاً اکمال المعلم بفوائد صحیح مسلم، مشارق الا ¿نوار علی صحاح الآثار، الاعلام بحدود قواعد الاسلام، الغنیة، ترتیب المدارک وتقر یب المسالک فی معرفة ا ¿علام مذہب ال Êمام مالک، الا لماع Êلی معرفة ا ¿صول الروایة وتقیید السماع وغیرہ، لیکن ان کی شہرت کا باعث ان کی تالیف الشفاءبتعریف حقوق المصطفی‘ بنی۔
کتاب الشفاءسیرتِ نبوی کی معروف اور مقبول عام کتاب ہے۔ مصنف نے اس میں رسول اللہ ﷺ کے فضائل، محاسن اور معجزات کو ایسے م ¶ثر اور دل پزیر پیرائے میں بیان کیا ہے کہ ان کے ایک ایک لفظ سے انتہائی عقیدت اور محبت ٹپکتی ہے۔ کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: قسم اول ان ارشاداتِ الٰہیہ کے بیان میں ہے جن میں اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی ﷺ کی تعظیم و توقیر کا اظہار کیا ہے – قسم دوم میں آپ ﷺ کے ان حقوق کا بیان ہے جن کی بجاآوری ہر مسلمان پر واجب ہے – قسم سوم میں ان امور کا بیان ہے جو نبی اکرم ﷺ کے لیے جائز ہیں اور جو امور ممتنع ہیں اور وہ اموربشریہ جن کی نسبت آپ کی طرف کرنا صحیح ہے – قسم چہارم میں بیان کیا گیا ہے کہ آپ کی شان میں تنقیص کرنے اور گالی بکنے وا لے کا کیا حکم ہے؟
اس کتاب کے متعدد ایڈیشن استنبول، قاہرہ، ہندوستان اور پاکستان سے شائع ہو چکے ہیں۔ اس کی بہت سی شرحیں کی گئی ہیں ۔ اردو میں کئی ترجمے موجود ہیں۔ ڈاکٹر وقار انور ماہر معاشیات ہیں ۔ اسلا میا ت کے کئی پہلو ¶ں پر اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ان کی تصنیفات مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی،بورڈ آف اسلامک پبلیکیشنز نئی دہلی اور دیگر مکتبات سے شائع ہوچکی ہیں۔ انہو ں نے اس اہم کتاب کو انگریزی کا جامہ پہنایا ہے۔ڈاکٹر وقار انور نے ترجمے میں وہ بحثیں چھوڑ دی ہیں جن میں موجودہ دور کے قارئین کے لیے افادیت نہیں ہے ۔ اس کا اجراءمحمد احمد سکریٹری جما عت کے ہاتھوں ہوا۔رسم اجرا کے موقع پر مترجم کتاب وارث حسین اور ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی موجود تھے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *