Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ٹی وی چینلوں کی خاتون اینکرز کو ماں کا فرض نبھاتے ہوئے انصاف کی بات کرنی چاہئے

ریپ متاثرہ تین سالہ بچی کے والدین کو ایل جی اور وزیر اعلیٰ انصاف دلانے میں ناکام

نئی دہلی، 10مئی (میرا وطن نیوز )
دہلی کے جنک پوری واقع ایس ایس موٹا سنگھ اسکول میں گزشتہ دنوں تین سالہ بچی کے ساتھ ہوئے ر یپ معاملے میں سیاسی تعلقات سامنے آنے پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار پر شدید حملہ کیا ہے۔ آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ کیا اسکول کے سیاسی تعلقا ت ہونے کی وجہ سے ریپ متاثرہ 3سالہ بچی کے والدین کو ڈی سی پی دھمکا رہا ہے؟ کیونکہ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اسکول کے سیاسی تعلقات ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ آخر کیوں ڈی سی پی بچی کے والد ین کو دھمکا رہا ہے اور کیوں پولیس پورا دن خاندان کو بٹھا کر پریشان کر رہی ہے؟
اس موقع پرسوربھ بھاردواج نے ایل جی اور وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایل جی صا حب اور وزیر اعلیٰ کو مدرز ڈے کی مبارکباد۔ ایک ماں، جس کی 3سالہ بچی کے ساتھ ایک پرائیویٹ اسکول میں زیاد تی ہوئی، وہ الزام لگا رہی ہے کہ ایل جی صاحب کی دہلی پولیس کے ڈی سی پی متاثرہ بچی کے والدین کو دھمکا رہے تھے۔ ان کے ایس ایچ او اور پولیس اسٹاف نے بچی اور اس کے خاندان کو پریشان کیا۔ ایل جی صاحب نے اس پر کیا کیا؟کیا ایل جی کے اندر ذرا سی بھی حساسیت باقی ہے؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *