Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

تمل ناڈو ڈے کے موقع پر جمعہ کو دہلی سکریٹریٹ میں تقریب کا اہتمام

وزیر اعلی ریکھا گپتا اور کپل مشرانے تمل ناڈو ڈے کی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی: 17 جولائی(میرا وطن نیوز )
تمل ناڈو ڈے کے موقع پر جمعہ کو دہلی سکریٹریٹ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں فنکاروں نے بھرتناٹیم، کاراکٹم، کاوڑی اتم، اور کاراگم لوک رقص کی دلکش پرفارمنس پیش کی۔ سامعین نے بارش کی دیوی ‘مریممان’ اور ‘لارڈ موروگن’ کی پوجا کے لیے وقف شاندار پرفارمنس کو بے حد سراہا۔ پروگرام میں بیس فنکاروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور وزیر فن ،ثقافت اور زبان کپل مشرا نے اپنی دلی مبارکباد پیش کی اور ریاست کے بھرپور ثقافتی ورثے، اقتصادی ترقی اور قومی ترقی میں شراکت کی ستائش کی۔انہوںنے کہا کہ تمل ناڈو کا دن ہندوستان کے ثقافتی تنوع، شاندار روایات اور قومی اتحاد کا جشن ہے۔ تمل ناڈو نے اپنی بھرپور زبان، ادب، کلاسیکی موسیقی، بھرتناٹیم، اور منفرد تعمیراتی ورثے کے ذریعے ہندوستانی ثقافت کو عالمی شناخت دلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ دہلی میں ثقافتی تقریبات – جیسے تمل تہوار اور کرناٹک موسیقی کی پرفارمنس – نئی نسل کو شاندار تمل ثقافت سے جوڑ رہے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *