
نئی دہلی، 17 جولائی(میرا وطن نیوز )
دہلی سرکارنے ان کسانوں کے لیے جن کی فصلیں اگست اور ستمبر 2025 کے دوران انتہائی شدید با رشوں اور کھیتوں میں پانی بھر جانے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھیں (100فیصد نقصان) کے لیے 33.31 کروڑ سے زیادہ کی ایکس گریشیا امدادی رقم منظور کی ہے۔ اس اقدام کے تحت، متاثرہ کسانو ں کو 75,000 فی ہیکٹر کی شرح سے امداد ملے گی۔ اس فیصلے سے دہلی کے مختلف اضلاع اور سب ڈو یز نوں کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، جس میں 4,442.41 ہیکٹر سے زیادہ کے متاثرہ علا قے کا احا طہ کیا گیا ہے۔ فنڈز اگلے مہینے سے شروع ہونے والے ڈی بی ٹی کے ذریعے اہل کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کیے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ ریونیو اور متعلقہ ضلع مجسٹریٹس کو تقسیم کا عمل فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ امداد بلا تاخیر اہل کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست منتقل کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دہلی کے کسانوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔ یہ امدادی رقم قدرت کے قہر کی وجہ سے ہمارے کسانوں کو ہونے والے بھاری مالی نقصانات کے زخموں کو مندمل کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی سرکار نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اہلیت کے وا ضح معیار قائم کیے ہیں کہ امداد صرف حقیقی اور اہل کسانوں تک پہنچے۔
No Comments: