
نئی دہلی، 11مئی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے ملک بھکتی کے نام پر عوام کو پٹرول، ڈیزل، کھانے کے تیل اور گیس کا کم استعمال کرنے کی نصیحت دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشا نہ بنایا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام سے کہا کہ انتخابات تک مودی جی نے آپ کا بوجھ اٹھایا، انتخابا ت ختم، آپ کا استعمال ختم۔ اب دیش بھکتی کے نام پر لائن میں لگ جائیے۔ گیس مہنگی ہو چکی ہے اور اب پٹرول و ڈیزل بھی مہنگا ہوگا۔
اس موقع پر سنجے سنگھ نے کہا کہ انتخابات تک ہر چیز کی فراوانی کا دعویٰ کرنے والے مودی جی اب دیش بھکتی کے نام پر عوام کو پٹرول، ڈیزل، گیس اور کھانے کے تیل کا استعمال کم کرنے اور سونا نہ خریدنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ لیکن مودی جی خود اپنی ریلیاں اور غیر ملکی دورے جاری رکھیں گے اور خوب تیل خرچ کریں گے۔ ان کے لوگ سونا ہی نہیں بلکہ پورے ملک کی جائیدادیں خرید لیں گے، جبکہ عوام بد حال ہی رہیں گے۔
No Comments: