
نئی دہلی/پنجاب، 9جون(میرا وطن نیوز )
پنجاب کے ہندو تاجروں کے یہاں منگل کے روز ایک بار پھر ای ڈی کے چھاپے پڑنے پر عام آدمی پارٹی اور اس کی پنجاب حکومت نے سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے تاجروں کو پنجاب کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا یقین دلایا ہے۔ دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے مرکز میں برسرِ اقتدار بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی پارٹی پنجاب کے ہندو تاجروں پر ای ڈی کے چھاپے ڈلوا کر انہیں پریشان کر رہی ہے ۔ انہوں نے تمام تاجروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تاجر گھبرائے نہیں، پورا پنجاب آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم سب مل کر ای ڈی پارٹی کا مقابلہ کریں گے۔
اروند کجریوال نے ایکس پر اپنے پیغام میں اکالی دل اور بی جے پی کے درمیان ممکنہ اتحاد سے متعلق جاری بحث پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے ای ڈی پارٹی پنجاب کی بے ادبی پارٹی/چٹا پارٹی کے ساتھ اتحاد کرنے کے لیے بہت بے چین ہے، لیکن بے ادبی پارٹیچٹا پارٹی انہیں کوئی اہمیت نہیں دے رہی۔
ادھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ای ڈی کے چھاپوں پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہندو تاجر ہمارے صوبے کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور رنگلا پنجاب کی تعمیر میں ان کا بہت بڑا کردار ہے۔ ای ڈی پارٹی مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کرکے ہمارے تاجروں کو ہرا ساں کرنا چاہتی ہے۔ وہ سیاسی دبا ¶ ڈال کر انہیں اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے پنجابی عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ ہم اپنے تاجروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے کہا کہ تاجروں کو ای ڈی کے چھاپوں سے تباہ کر دیا گیا اور نوجوانوں کو امتحانی گھوٹالوں سے۔ مودی جی، آپ واقعی کمال ہیں۔ لیکن ملک کو انوویشن اکانومی چاہیے، ای ڈی اکانومی نہیں۔ دلکش تقاریر اور میڈیا مینجمنٹ کے ذریعے معیشت کی حقیقت زیادہ دنوں تک نہیں چھپائی جا سکتی۔
No Comments: