Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

حالیہ مانسون بارش کے دوران اوکھلا اسمبلی حلقہ کی سڑکیں اور گلیاں نظر آرہی ہیں تالاب کی مانند

بارش ہونے پراندرونی سڑکیں اور گلیوں ہوجاتی ہیں پانی پانی، لوگوں کوباہرنکلنا ہوجاتا ہے دو بھر

ہولی فیملی سے جامعہ میٹرو اسٹیشن اور بٹلہ ہاﺅس سے اوکھلا ہیڈ پر پانی بھرنے سے ٹریفک جام
اوکھلا وہار ، جوہری فارم ،ابو الفضل ،شاہین باغ ہائی ٹینشن اور چالیس فٹا روڈ پرچلنا ہوگیا مشکل
ایم ایل اے امانت اللہ خان ،کونسلرنازیہ دانش اور اریبہ خان فوٹو سیشن کرنے میں مصروف

نئی دہلی ،اگست (میرا وطن نیوز )
پچھلے کئی دن سے رک رک کر ہورہی موسلا دھار بارش سے جہاں راجدھانی والوں کو کچھ راحت ملی ہے تو وہیں راجدھانی میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔جہاں تک اوکھلا اسمبلی حلقے کی بات کریں تب پورے جامعہ نگر کی اندرونی سڑکیوں پر گھٹنوں گھٹنوںپانی بھر نے کی شکایتیں مل رہی ہیں ۔ جبکہ اہم رو ڈ ہولی فیملی سے جامعہ میٹرو اسٹیشن اور او کھلا ہیڈ تک عام لوگوں کا نکلنا دو بھر ہوگیا ہے ۔ بہر حال پانی نکاسی کا بہتر نظم اور بہتر صفائی انتظامات کا دعویٰ کرنے والے مقا می ایم ایل اے امانت اللہ خان ، کونسلر نازیہ دانش اوراریبہ خان زمین پر کہیں نظرنہیں آرہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ اب عام لوگوں خود جگہ جگہ پانی بھرنے اور جمع ہونے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کران منتخب نمائندوں کی بند آنکھیں کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہاکہ اپریل مہینے کی شروعات میں ہی مانسون کی پہلی بارش نے ہی اوکھلا اسمبلی حلقے میں منتخب نمائندوں کے ان دعوﺅں کی پول کھول کر رکھ دی تھی ،جس میں ایم ایل اے اور کونسلروں نے کہا تھا کہ وہ ترقیاتی کام منظم طریقہ سے کرا رہے ہیں اورصفائی ستھرائی کے کام بھی بہتر طریقہ سے کرائے گئے ہیں ،جگہ جگہ پانی بھرنے اور جمع ہونے کی شکایات نہیں آئیں گی ۔لیکن پہلی بارش میں ہی ذاکر نگر وا ر ڈاور ابو الفضل انکلیو وارڈ کی سڑکیںاور گلیاں تالاب کی مانند نظر آ ئیں ،جس کی وجہ سے تب لوگوں کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ان مقامی نمائندوں نے اس پہلی ہلکی بارش سے بھی سبق نہیں لیا اور جن جن مقامات پر پانی بھرنے اور جمع ہونے کی شکایتیں ملیں ،وہاں فوری ایسے انتظامات نہیں کئے گئے تاکہ مانسون کی اگلی بارش میں سڑکیں اور گلیاں پھر لبا لب نظر نہیں آئیں ۔یہی وجہ رہی کہ اگست میں ہوئی بارش نے علاقے کے حالات مزید خراب کردیے ہیں ۔
حالیہ بارش میں ذاکر نگر وارڈ کے تحت بٹلہ ہاﺅس چوراہا اور اس کے ارد گرد کی سڑکیں ہو ں یا پھرحاجی کالونی ، اوکھلا وہار اور جو ہر ی فارم کی سڑکیںیا پھر ابو الفضل وارڈکے تحت ابو الفضل انکلیو اور شاہین با غ کی سڑکیں یا پھر شاہین باغ ہائی ٹینشن یا شاہین باغ چالیس فٹا روڈ ہو ،لوگوں کو اپنے ہدف تک پہنچنے میں پاپڑ پیلنے پڑ رہے ہیں۔دلچسپ یہ ہے کہ علاقے میںجگہ جگہ پانی بھرنے اور جمع ہونے کی شکایتیں خود عام لوگ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں تاکہ ان کے نمائندوں کوغیرت آئے کہ منظم طر یقہ سے ترقیاتی اور صفائی ستھرائی کے کام کرانے میں چوک ہوئی ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر دونوں کام ٹھیک ڈھنگ سے کرائے گئے ہوتے تب سیور اور نالیاں بند نہیں ہوتی اور سیور اورنالیوں کا پانی سڑک نہ ابلتا نہ ہی بہتا اور لوگوں کو بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔
باکس:
امانت اللہ خان ،نازیہ دانش اور اریبہ خان فوٹو سیشن میں رہے مصروف :
اوکھلا اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے ذریعہ وقتاً فوقتاً ترقیاتی کام جیسے سیور اور سڑک و غیرہ کی تعمیر کرانے کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کئے جاتے ہیں ۔اسی طرز پر ایم ایل اے ٹیم کے ارکان بھی چھوٹے موٹے کاموں کے ویڈیو بنا کر واہٹس ایپ اور سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
ذاکر نگر کی کانگریسی کونسلر نازیہ دانش بھی صفائی ستھرائی اور چھوٹے موٹے کام کرانے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔حالانکہ گوشت کی دکان کے معاملے پر ہوئے بوا ل کے بعدآجکل وہ سوشل میڈیا پرکم سرگرم نظر آرہی ہیں ۔ جبکہ ان کے شوہر سابق کونسلر شعیب دانش بھی کبھی کبھا اپنی سرگرمیاں سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں ۔
اسی طرح کانگریسی کونسلر اریبہ خان بھی صاف صفائی کرانے اور انکروچمنٹ ہٹانے کے متعلق اپنے کر ا ئے جا رہے کاموں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں،جن میں ان کے والد سابق کانگریسی ایم ایل اے آصف محمد خان بھی سرگرم نظر آتے ہیں ،حالانکہ کافی وقت سے کونسلر اریبہ خان ان کاموں کے متعلق سوشل میڈیا پر نظر نہیں آرہی ہیں ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *