
کیمپ میں ڈاکٹروں نے بے حد توجہ کے ساتھ مریضوں کی کیفیت جانی
نئی دہلی،اگست ( میرا وطن نیوز)
پریس کلب آف انڈیا ،نئی دہلی میں آل انڈیا یونانی طبی کانگریس اور پریس کلب آف انڈیا کے اشتراک سے آج بروز ہفتہ کو ایک مفت یونانی طبّی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ یونانی طبی کانگریس کا 155 واں کیمپ تھا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے فائدہ اٹھایا اور ڈاکٹروں سے اپنے امراض کے بارے میں صلا ح و مشورہ کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے روح رواں اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ ہم نے 2021 میں طے کیا تھا کہ پانچ سال میں 150 کیمپ لگائیں گے اور یہ ہمارا 155 واں کیمپ ہے اور ہم اپنے مشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر سید احمد خان نے بتایا کہ آج لوگ یونانی طریقہ علاج میں بڑی تعداد میں یقین رکھتے ہیں اور اس سے ان کو بڑا فیض پہنچ رہا ہے۔ہمارے مفت کیمپوں سے بڑی تعداد میں لوگ فائدہ اٹھار ہے ہیں اور یونانی طبی کانگریس یونانی طریقہ علاج کو لوگوں میں عام کرنے میں کافی سرگرم ہے۔ چو نکہ یونانی دواو ¿ں کا کوئی سائد ایفیکٹ نہیں ہے اس لئے لوگ اس کے قریب آرہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر سید احمد خان نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ آجکل جنک فوڈ اور لائف اسٹائل دونوں کے اپنے سائد ایفیکٹ ہیں جو پیٹ اور نیند کو متاثر کرتا ہے۔ اس لئے لوگ جنک فوڈ کہا کر بیمار ہوتے ہیں اور صحت متاثر ہوتی ہے۔ اس لئے وہ جلد اثر کرنے والے طریقہ میں زیادہ بھر وسہ کرتے ہیں۔یہ کیمپ 3بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہا اور ڈاکٹروں نے بے حد توجہ کے ساتھ مریضوں کی کیفیت جانی۔
اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر ذکی الدین، ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر احسان احمد صدیقی، ڈاکٹر محمود عالم ، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی،ڈاکٹر غیاس الدین صدیقی، ڈاکٹر محمد پرویز قریشی ، ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈاکٹر شمس الدین آزاد ، ڈاکٹر خورشید عالم ، ڈاکٹر ضمیر احمد، حکیم مرتضی دہلوی، فہیم ملک ، شارق علی صدیقی ،اسرار احمد اجنی، محمد عمران قنوجی نے اپنی گراں قدر خدمات پیش کیں۔ اس پروگرام میں کے علاوہ سینئر صحافی سید مجاہد حسین اور سینئر صحافی مسعود باری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
No Comments: