Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈاکٹر صوفیہ اتساہی سی سی آر یو ایم گورننگ باڈی کی ممبر نامز

آل یوانی انڈیا طبی کانگریس نے ڈاکٹر صوفیہ کو دی مبارکباد

نئی دہلی،21 جولائی (میرا وطن نیوز )
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس نے ڈاکٹر صوفیہ اتساہی کوسی سی آر یو ایم کی گورننگ باڈی ممبر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیداحمد خاںنے ڈاکٹر صوفیہ اتساہی کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید جتائی ہے کہ وہ مستقبل میں مزید ترقی کے منازل طے کریں گی۔
ڈاکٹر صوفیہ اتساہی عالمی شہرت یافتہ شاعر پدم شری بیکل اُتساہی کی بیٹی ہیں اور اس وقت سی جی ایچ ایس یونانی ویلنیس سنٹر، ساﺅتھ ایونیو اور راشٹرپتی بھون، نئی دہلی میں چیف میڈیکل آفیسر یونانی اے سی جی کے عہدہ پر فائز ہیں۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے ذمے داران نے ڈاکٹر صوفیہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ طبی شعبے میں نمایاں کام انجام دیں گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *