Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دوارکا اسمبلی حلقہ میں 100 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز

سڑک، سیوریج، پانی نکاسی اور بجلی نظام کےلئے اقدام شروع:ریکھا گپتا

نئی دہلی، 17 مئی (میرا وطن نیوز)
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اتوار کو دوارکا اسمبلی حلقہ میں تقریباً 100 کروڑ روپے کی مختلف ترقیاتی اسکیمو ں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران خطے کی ترقی سے متعلق کئی اہم اقدامات کو حرکت میں لایا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا اور علاقائی انفراسٹرکچر کو جدید بنانا تھا ۔اس موقع پر ایم پی کمل جیت سہراوت، ایم ایل اے پردیومن راجپوت، متعدد دیگر عوامی نمائند وں ، سرکا ری افسران اور علاقے کے لوگ موجود تھے۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ دوارکا خطہ 6,200 کروڑ روپے کی لاگت والے ایک نئے میٹر و پروجیکٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہے، جس کے تحت فیز 5 کے حصے کے طور پر نئے کوریڈ ور بنائے جا رہے ہیں۔ دوارکا اسمبلی حلقہ میں افتتاح کیے گئے پروجیکٹوں میں بنیادی طور پر اہم اقداما ت شامل ہیں جیسے مختلف علاقوں میں نئی سڑکوں کی مرمت اور تعمیر؛ کمیونٹی مراکز کی تزئین و آرائش اور جدید کاری (چوپال)، پانی نکاسی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے وسیع کام، پارکوں کی خوبصورتی اور سبز ترقی، سیوریج کی نئی پا ئپ لائنیں بچھانا؛ مختلف کالونیوں میں ٹرانسفارمر اپ گریڈ اور پرانی بجلی کی تاروں کی تبدیلی شامل ہیں

Next Post

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *