
نئی دہلی ،2جولائی (میرا وطن نیوز)
دہلی بی جے پی کے صدر ہرش ملہوترا نے 24اور 25جون کی درمیانی شب پاکستان میں شری گرو سنگھ سبھا گرودوارہ کو گرائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں ہے۔ پاکستان میں سکھ، ہندو اور عیسائی اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں پر حملے معمول کی بات ہے۔
ا نہوں نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت سکھوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، پاکستان کی سرکارنے اقلیتوں کو انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ مزید برآں، پاکستان دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر کام کرتا رہتا ہے۔
ٹرانس یمنا ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین اور ایم ایل اے سردار اروندر سنگھ لولی نے پاکستان میں 100 سال سے زیادہ پرانے گوردوارے کو گرائے جانے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستا ن جہاں عالمی سطح پر اقلیتوں کے کاز کو آگے بڑھانے کے چکر میں مصروف ہے، وہیں اپنے ملک میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔انہبوںنے کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور ان کے مذ ہبی مقامات کو مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے کا نوٹس لینے، پاکستا نی سرکارکو فوری الٹی میٹم جاری کرنے اور گردوارہ کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنے پر مودی سرکارکا بھی شکریہ ادا کیا۔
No Comments: