
نئی دہلی،2جولائی (میرا وطن نیوز )
سنت کبیر جینتی کے موقع پر دھنک جولاہا سماج (دہلی چیپٹر) کی جانب سے لال قلعہ سے چا ندنی چوک میں واقع گوری شنکر مندر تک جلوس نکالا گیا۔تقریب کے بانی چندرموہن کھٹک، صدر ایڈوکیٹ مہیپال کھنگوال، خواتین ونگ کی صدر باگیشوری کمار، اور یوتھ ونگ کے صدر لکھن نرمان نے بتایا کہ راستے میں مختلف مقامات پر عقیدت مندوں اور سماجی تنظیموں کی جانب سے جلوس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر سینئر تاجر رہنما اور قومی اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما کو سنت کبیر جی کی تصویر سے نوازا گیا۔
چندرموہن کھٹک اور ایڈوکیٹ مہیپال کھنگوال نے بتایا کہ چاندنی چوک سے شروع ہونے والا جلوس فتح پوری، کھار ی باولی، قطب روڈ، صدر بازار، 12 توتی چوک اور صدر تھانہ روڈ سمیت کئی بڑے راستوں سے گزرا۔ جلوس کی ایک منفرد خصوصیت تمام مذاہب اور برادریوں کے لوگوں کی پرجوش شرکت ہے۔ راستے میں متعدد مقامات پر استقبالیہ پویلین بنائے گئے تھے جہاں عقیدت مندوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے جلوس کا استقبال کیا۔
No Comments: