
نئی دہلی، 20 جون(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس صدر دیویندر یادو نے کہا کہ ایل جی ترنجیت سنگھ سندھو کے ذریعہ شمالی ضلع کے سبزی منڈ ی علاقے میں خواتین کے پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرناایک اچھی پہل ہوسکتی ہے لیکن کیا صرف ایک خاتون پولیس اسٹیشن سے ڈھا ئی کروڑ سے زیادہ آبادی کی نصف آبادی ایک کروڑ سے زیادے خواتین کی حفاظت کو یقینی بنا سکتا ہے ،جبکہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق، دہلی خواتین کے خلاف جرائم میں ملک میں سرفہرست ہے، جہاں ہر ایک لاکھ خواتین پر 130.7 جرائم کی شرح ہے۔
ریاستی صدر نے کہا حقیقت یہ ہے کہ ایک سال میں عصمت دری کے 1,058 سے زیادہ واقعات ہو نے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دارالحکومت میں روزانہ 3 سے 5 لڑکیوں یا خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے ڈیڑھ سال اقتدار میں رہنے کے بعد دہلی میں صر ف ایک خواتین پولیس اسٹیشن کا کھلنا خواتین کے خلاف مظالم کے معاملے میں سرکارکی سست روی کو ظاہر کرتا ہے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ راجدھانی میں خواتین کے حوالے سے جرائم کے اعداد و شمار تشویشناک ہیں۔ ر یکا رڈ کیے گئے واقعات میں جہیز سے متعلق 109 اموات، 1058 عصمت دری، 4646 گھریلو ظلم ، 3974 اغوا، اور 316 جنسی ہراسانی کے واقعات شامل ہیں۔ خواتین کے خلاف جرائم کی شرح 176.8 فی ایک لاکھ آبادی پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ 2023 میں جہیز سے متعلق قتل سے مرنے والو ں کی تعداد 114 تک پہنچ گئی، جبکہ 2022 میں 129 خواتین اس طرح کے تشدد میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
No Comments: