
ٹریفک مینجمنٹ اور پولیس پٹرولنگ کے لیے عملہ بڑھانے کی بھی تجاویز پیش کی گئیں
ایم پی بدھوڑی کی زیر صدارت میٹنگ میںعوامی نمائندے اور سینئر افسروں کی شرکت
نئی دہلی،20جون (میرا وطن نیوز )
ساو ¿تھ ایسٹ ڈسٹرکٹ پولیس کمیٹی کی میٹنگ ہفتے کوراج کماری امرت کور کالج آف نرسنگ کے آڈ یٹو مریم میں منعقد ہوئی جس کی صدارت جنوبی دہلی کے ممبر پارلیمنٹ رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کی۔میٹنگ میں جنگ پورہ کے ایم ایل اے تروندر سنگھ مارواہ، اوکھلا کے ایم ایل اے امانت اللہ خان اور نیرج بسو یا،کونسلر راجپال سنگھ اورایم سی ڈی کے سنٹرل زون کی چیئرپرسن یوگیتا سنگھ نے شرکت کی۔
اس موقع پر موجود سینئر ضلعی افسروں میں جنوب مشرقی ضلع کے ڈی سی پی ڈاکٹر ہیمنت تیواری، جنوب مشرق کے ڈی ایم ڈاکٹر شرون باگڑیا، ڈی سی پی (ٹریفک) رنویر سنگھ، ایم سی ڈی سینٹرل زون کے ڈ پٹی کمشنر (ڈی سی )سچن گپتااور ایڈیشنل ڈی سی پی جسبیر سنگھ شامل تھے۔میٹنگ میں عوامی نمائندوں کے ذریعہ اٹھائے گئے مسائل کو حل کرنے کی افسروں کی تاکید کی گئی ۔
میٹنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کو ان کی ہمت اور ڈیوٹی کے لیے لگن سے شہریوں کی جان بچانے کے لیے اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے آگ زنی وارداتوں میں اپنی جان پر کھیل کر شہریوں کو محفوظ بچایا ۔حال ہی میں 180 کلو گرام گانجہ ضبط کرنے کی ذمہ دار پولیس ٹیم کو بھی مبارکباد دی گئی۔ ٹریفک مینجمنٹ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ گزشتہ میٹنگ میں دی گئی تجاویز کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ ٹریفک مینجمنٹ اور پولیس پٹرولنگ کے لیے عملہ بڑھانے کی بھی تجاویز پیش کی گئیں۔ شرکاءنے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ عوامی نمائندوں نے منشیات کے کاروبار کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ضرور ت پر زور دیا۔
No Comments: