
27 سے 31مئی(بدھ ،جمعرات ،جمعہ ،ہفتہ ،اتوار )تک پانی کی مقدار بڑھائی جائے
اس مقدس تہوار کے موقع پربلیماران اسمبلی حلقہ میں ضرورت کے مطابق پانی مہیا ہوگا
نئی دہلی، 25مئی(میرا وطن نیوز )
عید الضحیٰ کے مقدس کے تہوار کے موقع پر راجدھانی میں پانی کی قلعت پیدا نہیں ہو کوشش شروع ہوگئی ہیں۔اسی کڑی میں عام آدمی پارٹی کے بلیماران سے ایم ایل اے عمران حسین نے دہلی جل بورڈ کے جھنڈے والان دفتر پہنچے ۔انہوں نے جل بورڈ کے چیف ایکزیکٹو (سی ای او ) کے سامنے اس مقدس تہوار کے موقع پر حلقہ میں پانی کی مقدار بڑھانے کو لے کر تبادلہ خیال کیا ۔ سی ای او کو تاکید کی کہ کیونکہ دہلی میں پانی کی شارٹ ہے ،جبکہ اس تہوار کے موقع پر تین دن پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے ،اس لئے پہلے سے جاری پانی کی عا م سپلائی کی مقدار بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کو پانی کی دقت کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔
اس موقع پر عمران حسین نے بلیماران نے کہا کہ آج جل بورڈ دفتر میں سی ای او اورواٹر ممبران سے عید الضحٰی کے مقدس کے تہور کے موقع پر پانی کی مقدار بڑھانے کو لے کر بات چیت ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ 27مئی سے لے کر 31مئی تک حلقہ میںپانی کی جاری عام سپلائی کی مقدار بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ لوگوں کو پانی کی قلت محسوس نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ عید گاہ یو جی آر ،پہاڑی دھیرج یو جی آر اور رام لیلا میدان یو جی آر میں پانی کی مقدار بڑھے گی ۔انہوں نے کہا کہ اس مقدس تہوار پر لوگوں کو پانی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔آئندہ بدھ ،جمعرات ،جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو ضرورت کے مطابق پانی مہیا ہوگا۔آخر میں عمران حسین نے تمام شہریوں کو عید الضحٰی کی مبارکباد پیش کی ہے ۔
No Comments: