
نئی دہلی، 25 مئی(میرا وطن نیوز )
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی مرکزی سرکار کے ذریعہ نافذ کردہ ’اسٹریٹ وینڈرز (روزی کا تحفظ اور اسٹریٹ وینڈنگ کا ضابطہ) ایکٹ، 2014* نے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو حقوق فراہم کیے ہیں، جن میں دہلی میں سڑکوں پر کام کرکے اپنی زندگی گزا رنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ کھوکھے ایکٹ نے تمام ریاستوں کو اس کے نفاذ سے متعلق رہنما خطو ط فراہم کیے ہیں
اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ا سٹریٹ وینڈرز کو لائسنس جاری کرنے میں راجدھانی میں برسرا قتدار پارٹیوں کی ناکامی کے 12 سال بعد، دہلی میونسپل کارپوریشن ، دہلی پولیس، اور اس سے منسلک ایجنسیاں دہلی میں 5لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈرز کو کام کرنے کی اجازت دینے کے بہانے ان سے مسلسل غیر قانونی جبری وصولی میں مصروف ہیں۔ اب وہ ان دکانداروں پر بھاری جرمانے لگا کر انہیں برباد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
مسٹر دیویندر یادو نے نشاندہی کی کہ دہلی ہائی کورٹ نے سڑک کے دکانداروں سے متعلق اپنے حکم میں واضح طور پر کہا تھا کہ جن دکانداروں کے پاس ‘وینڈنگ کا عارضی سرٹیفکیٹ’ ہے – جو سروے کے بعد جاری کیا گیا ہے، کو جائز وینڈر کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹاو ¿ن وینڈنگ کمیٹی کے انتخابات 30 جون 2026 کو شیڈول ہیں، اس کے بعد 21 جولائی 2026 کو کمیٹی کی باقاعدہ تشکیل ہوگی۔ ان اقدامات کے مکمل ہونے کے بعد ہی اسٹریٹ وینڈرز کو اپنے حتمی لائسنس حاصل کرنا ہوں گے اور راجدھانی کے اندر نامزد وینڈنگ زونز کی حد بندی کی جائے گی۔
No Comments: