Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

دہلی اسمبلی نے 27-2026 کےلئے ایوان کی 32 کمیٹیوں کی تشکیل کی

اسپیکر نے کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ارکان کو نیک خواہشات پیش کیں

نئی دہلی، 18 جون (میرا وطن نیوز)
دہلی اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتانے جمعرات کو قانون سازی کے سال 27-2026 کے لیے ایوان کی 32 کمیٹیوں کی تشکیل کی ہے ۔ انہوں نے تمام کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور ارکان کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کمیٹیاں اسمبلی کی کارکردگی، جوابدہی اور عوامی مفاد سے منسلک موضوعات پر موثر نگرانی کو مزید مضبوط کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی صدارت اسمبلی اسپیکر وجیندر گپتا کریں گے۔ سرکاری یقین دہانیوں سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین دہلی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ ہوں گے۔ عرضی کمیٹی کے چیئرمین منوج کمار شوکین ہوں گے۔ رولز کمیٹی کی صدارت اسپیکر وجیندر گپتا کریں گے۔ سوالات اور حوالہ جات سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ ہوں گے۔ جنرل پرپز کمیٹی کے چیئرمین اسپیکر وجیندر گپتا ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی لائبریری کمیٹی کے چیئرمین بھی اسپیکر وجیندر گپتا ہوں گے۔ڈیلیگیٹڈ لیجسلیشن کمیٹی کے چیئرمین پرویش رتن ہوں گے۔
وہیں استحقاق کمیٹی کے چیئرمین پردیومن سنگھ راجپوت ہوں گے۔ درج فہرست ذاتوں اور درج فہر ست قبائل کی بہبود سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کیلاش گنگوال ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایوان کی میز پر رکھے گئے کاغذات سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین گوپال رائے ہوں گے۔ خواتین اور اطفال کی بہبود سے متعلق کمیٹی کی صدارت پونم شرما کریں گی۔ وہیں طلبہ اور نوجوانوں کی بہبود سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین آہیر دیپک چودھری ہوں گے۔ ماحولیات کمیٹی کے چیئرمین انل کمار شرما ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی اخلاقیات کمیٹی کے چیئرمین کرتار سنگھ تنور ہوں گے۔
اقلیتوں کی بہبود سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین تروندر سنگھ ماروا ہوں گے، جبکہ دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کی بہبود سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین راج کرن کھتری ہوں گے۔ غیر مجاز کالونیوں سے متعلق معا ملات کی کمیٹی کے چیئرمین کلدیپ سولنکی ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ارکان کی تنخواہوں اور الاونسز سے متعلق ایوان کی کمیٹی کے چیئرمین چیف وہپ ابھے کمار ورما ہوں گے۔ سرکاری افسران کی جانب سے پروٹوکول کے معیارات کی خلاف ورزی اور رکن اسمبلی کے ساتھ توہین آمیز سلوک سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کیلاش گہلوت ہوں گے۔ وہیں دہلی میونسپل کارپوریشن کمیٹی کے چیئرمین اوم پرکاش شرما ہوں گے۔
امن اور ہم آہنگی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین ڈپٹی اسپیکر موہن سنگھ بشٹ ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی سینئر سٹیزنز کی بہبود سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین تلک رام گپتا ہوں گے۔ ٹرانس جینڈر اور معذور افراد کی بہبود سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کرنل سنگھ ہوں گے، جبکہ انتظامی معاملات پر محکمہ سے منسلک قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چندن کمار چودھری ہوں گے۔
تعلیم پر محکمہ سے منسلک قائمہ کمیٹی کے چیئرمین امنگ بجاج ہوں گے۔ بہبود پر محکمہ سے منسلک قائمہ کمیٹی کی چیئرمین نیلم پہلوان ہوں گی۔ وہیں صحت پر محکمہ سے منسلک قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سنجے گوئل ہوں گے۔ ترقی پر محکمہ سے منسلک قائمہ کمیٹی کے چیئرمین شیام شرما ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی عوامی افادیت کی خدمات اور شہری سہولیات پر محکمہ سے منسلک قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سندیپ سہراوت ہوں گے۔ مالیات اور ٹرانسپورٹ پر محکمہ سے منسلک قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رویندر سنگھ نیگی ہوں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *