
نئی دہلی،22اپریل (میرا وطن نیوز )
غیر منظم مزدور و ملازمین کانگریس (کے کے سی) کے قومی چیئرمین ڈاکٹر ادت راج کی قیادت میں انڈ ین نیشنل کانگریس کے مرکزی دفتر میں ایک اہم تیاری میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں آئندہ یومِ مزدور (یکم مئی) کے موقع پر اے آئی سی سی اندرا بھون میں ہونے والے ‘مزدور بچاو ¿ دیوس’ پروگرام کے حوالے سے کی گئی۔
میٹنگ میں بتایا گیا کہ یہ پروگرام بنیادی طور پر کے کے سی کی دہلی یونٹ کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں دہلی-این سی آر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزدور بڑی تعداد میں شرکت کر یں گے۔ ان میں کنسٹرکشن ورکرز، ریہڑی پٹری والے، آٹو-ٹیکسی ڈرائیور، منریگا مزدور، آشا ورکرز، گھریلو ملازمین نیز فیکٹری اور کنٹریکٹ ورکرز شامل ہوں گے۔
میٹنگ میں ڈاکٹر ادت راج کے علاوہ کے کے سی کے قومی سکریٹری شاہد علی، قومی وائس چیئرمین سنجے گا با، علاقائی کوآرڈینیٹر انشو انتھونی، قومی کوآرڈینیٹر آدتیہ راجپوت اور دہلی پردیش صدر ونود پوار سمیت کئی عہدیداران موجود تھے۔ میٹنگ کی صدارت بھی ڈاکٹر ادت راج نے کی۔پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنا نے کے لیے میٹنگ میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل بھی عمل میں لائی گئی، جن میں انوائٹیشن کمیٹی، ریسپشن کمیٹی اور ایڈورٹائزنگ کمیٹی شامل ہیں، تاکہ ‘مزدور بچاو ¿ دیوس’ کو مو ¿ثر اور وسیع پیمانے پر منعقد کیا جا سکے۔
میٹنگ میں قومی سکریٹری شاہد علی اور دیگر نے کہا کہ کے کے سی کا مقصد غیر منظم مزدوروں کو متحد کرنا او ر ان کے حقوق کے لیے زمینی سطح پر جدوجہد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی آواز کو دبانے کی کوششیں اب برداشت نہیں کی جائیں گی اور ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر جدوجہد کو تیز کیا جائے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام مزدوروں سے اپیل کی کہ وہ یکم مئی کے پروگرام میں بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کریں
No Comments: