
نئی دہلی،22اپریل (میرا وطن نیوز )
نیشنل اکالی دل کے قومی صدر پرمجیت سنگھ پما نے تنظیم کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طو ر پربھاونا دھون کو نیشنل اکالی دل کی خواتین ونگ کاقومی صدر مقرر کیا۔ انہوںنے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں خواتین ونگ نئے جوش و خروش کے ساتھ کام کرے گی اور خواتین کو تنظیم کے اندر اہم قائدانہ عہدوں پر فائز کرنے کے لیے کام کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی خواتین کو محض شرکت تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ فیصلہ سازی کے عمل میں انہیں قائدانہ کردار سونپنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
پرمجیت سنگھ پما اور بھاونا دھون نے نئی ٹیم کی تقرریوں کا اعلان کیا: رینو لوتھرا کو قومی سینئر نائب صدر کی ذ مہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ روبی جندال اور سونا بترا کو قومی سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ دہلی ریاستی خوا تین ونگ کے اندر روزی ورمانی کو جنرل سکریٹری کا عہدہ سونپا گیا ہے اور سشما کو سکریٹری کی ذمہ دا ری سونپی گئی ہے۔ پما نے کہا کہ 33 فیصد ریزرویشن حاصل کرنا خواتین کا آئینی حق ہے، اور اس اقدا م سے ملک کے سیاسی نظام میں توازن اور شمولیت کو تقویت ملے گی۔
پریس کانفرنس میں پارٹی کے قومی سکریٹری وکرانت موہن، دہلی ریاستی صدر کلدیپ سنگھ مارواہ، سوشل ونگ کی قومی صدر رشمیت کور بندرا اور ایجوکیشن ونگ کے دہلی صدر ردھم چڈھا سمیت کئی عہدیدار موجو د تھے۔ تمام رہنماو ¿ں نے خواتین کی سلامتی، وقار اور حقوق کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
No Comments: