
نئی دہلی، 15 جون(میرا وطن نیوز )
دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے ’ووٹ بچاو ¿، جمہوریت بچاو ¿‘ مہم کے ایک حصے کے طور پر پیر کو قرول باغ ضلع کانگریس کمیٹی کے لیے ایک تربیتی کیمپ امبیڈکر بھون میں منعقد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام ضلع صدر مہندر بھاسکر نے کیا تھا۔ تربیتی کیمپ کا آغاز رسمی شمع روشن کرنے اور ریاستی کانگریس صدر دیویندر یادو کے ’وندے ماترم‘کے ساتھ ہوا۔ بی ایل اے-2 کے لیے ٹریننگ بوتھ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین راجیش گرگ اور ان کی ٹیم کر رہی ہے۔
اس تربیتی کیمپ میں ڈاکٹر نریندر ناتھ، منیش چترتھ،انل بھاردواج، ہری شنکر گپتا، راجیش للوٹھیا، ویر یندر شرما، جگ جیون شرما ، سی پی متل،ستیندر شرما، ہرنام سنگھ، ونیت یادو،مہندر بھاسکر، منگیش تیاگی، محمد عثمان،راہل ڈھاکہ، راجندر سنگھ،سشیلا دیوی، راجیش گرگ، نریش شرما ،چرنجیت رائے، سنیل بجا ج، رمیش پوپلی،راجکمار میگو،سمیرا چغانی، یوگیش جین شامل ہوئے۔
دیویندر یادو نے کہا کہ تمام 14 اضلاع میں بی ایل اے-2 کے تربیتی کیمپوں کا کامیابی سے انعقاد کرکے، ضلعی صدور نے یہ ظاہر کیا ہے کہ کانگریس 13ہزار بوتھوں پر نچلی سطح پر مضبوط ہے۔ ‘تنظیم تخلیق مہم’ کے تحت مرکزی قیادت کی طرف سے ضلعی صدور کی تقرریوں کے بعد، بلاک صدور نے انقلابی جوش کے ساتھ دہلی کے 13,026 پولنگ اسٹیشنوں کے ہر ایک بوتھ پر بی ایل اے-2 کی تقرری کی۔
No Comments: