Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

او-زون میں انہدام کے خلاف آواز اٹھانے پرآپ لیڈروں کو نشانہ بنا رہی ہے بھاجپا سرکار

میرے مالک مکان پر مجھ سے مکان خالی کرانے کادباو ¿ ڈالا جا رہا ہے

ہماری پارٹی کے ایک کونسلر گگن چودھری کا گھر گرا دیا گیا ہے: سنجیو جھا

نئی دہلی، 15 جون(میرا وطن نیوز )
بی جے پی سرکاراب عام آدمی پارٹی کے لیڈروںں کو ’او-زون‘ضوابط کے بہانے دہلی میں جاری انہد ام کے خلاف آواز اٹھانے پر نشانہ بنا رہی ہے۔ میرے مالک مکان پر مجھے بے دخل کرنے کے لیے دباو ¿ ڈالا جا رہا ہے، اورآپ کونسلر گگن چودھری کا قانونی گھر مسمار کر دیا گیا ہے۔ بی جے پی سرکار اس کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ بات براڑی سے آپ کے ایم ایل اے سنجیو جھا نے کہی۔
ایم سی ڈی کے شریک انچارج پروین کمار اور کونسلر گگن چودھری کے ساتھ پیر کو اے اے پی ہیڈکوارٹر میں منعقدپریس کانفرنس میںایم ایل اے سنجیو جھا نے کہا کہ ان کے مالک مکان کو اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ مکان مالک کو فون کیا جا رہا ہے ، اور مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ ایم ایل اے کو بے دخل کر دے، اس دھمکی کے ساتھ کہ گھر کو سیل کر دیا جائے گا یا گرا دیا جائے گا۔ کونسلر گگن چودھری کے مکان پر مسمار کر نے کی مہم کے دوران بڑی تعداد میںپو لیس کو تعینات کیا گیا تھا۔ حالانکہ، اسی سے سٹے علاقے میں منشیات کا بڑا کاروبار چلتا ہے،ایک بھی پولیس افسر کبھی نہیں پہنچا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *