
نئی دہلی، 26 اگست (میرا وطن نیوز)
وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے بدھ کوتا لکٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ پروگرام میں ’دہلی لکشمی یوجنا‘کا باضابطہ آغا ز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکیم کے تحت اہل خواتین کو منظوری کے خطوط اور مالی امداد فراہم کی۔ اسٹیج پر 65 اہل خواتین کو اسناد بھی سونپی گئیں۔اس پروگرام میں تقریباً 2,500 اہل خواتین موجود تھیں۔ اسکیم کے تحت مستحقین کو 2,500 روپے کی مالی امداد دی گئی۔وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ سرکار کا مقصد اہل خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں سرکاری اسکیموں کا براہِ راست فائدہ فراہم کرنا ہے۔
مرکزی وزیر ہرش ملہوترا نے کہا کہ دہلی لکشمی اسکیم خواتین کو اقتصادی طور سے مضبوط بنانے ،ان کے وقار کو بڑھانے اور انہیں خود انحصار بنانے کی سمت میں ایک اہم پہل ہے۔انہوں نے وزیر کو اس اہم عہد کو پورا کرنے کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔ایل جی ترنجیت سنگھ سندھور نے کہا کہ رکشا بندھن کے موقع پر شروع کی گئی یہ اسکیم دہلی کی خواتین کے لئے ایک اہم سوگات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی تقریباً نصف آبادی خواتین کی ہے اور ترقیاتی یافتہ دہلی اور ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں خواتین کی برابر کی شراکت داری ہوگی۔
پروگرام میں ایل جی ترن جیت سنگھ سندھو،رکن پارلیمان رام ویر سنگھ بدھوڑی ،منوج تیواری ،یوگیندر چندولیا ،کملجیت سہراوت ،بانسوری سوراج ،پروین کھنڈیلوال ،دہلی کے کابینی وزراءپرویش صاحب سنگھ ،آشیش سود، کپل مشرا، منجندر سنگھ سرسا ،دہلی کے میئر پرویش واہی ،مرکزی وز یر مملکت اور دہلی بی جے پی صدر ہرش ملہوتر ا، سمیت کئی ارکانِ اسمبلی اور دیگر عوامی نمائند ے موجود تھے ۔اس کے علاوہ دہلی کے چیف سکریٹری راجیو ورما ،خاتون و اطفال ترقی محکمہ کی سکریٹری رشمی سنگھ ،ایڈ یشنل چیف سکریٹری وپل پاٹھک و دیگر سینئر افسران نے بھی اپنی موجودگی درج کرائی ۔
No Comments: