Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

وزیر اعظم کی عوامی خدمت کے 25 سال مکمل ہونے اوران کی سالگرہ کے موقع پرتقریبات

17 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ’سیوا سنکلپ ابھیان – جن سیوا ہی پربھو سیوا‘مہم چلائی جائے گی

دہلی میں 13,820 کروڑ مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا جائے گا:وزیر اعلیٰ

نئی دہلی، 14 ستمبر(میرا وطن نیوز )
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور ریاستی بی جے پی صدر ہرش ملہوترا نے پیر کومشترکہ پریس کانفرنس میں اعلا ن کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی خدمت کے 25 سال مکمل ہونے اور 17 ستمبر کو ان کی آ نے والی سالگرہ کے موقع پر دہلی سرکار اور دہلی بی جے پی تنظیم نے 17 ستمبر سے 18 اکتوبر تک ’سیوا سنکلپ ابھیان – جن سیوا ہی پربھو سیوا‘مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس دوران میڈیا ہیڈ پروین شنکر کپور نے پروگرام کی تفصیل بتائی ۔
اس موقع پر ریکھا گپتا نے پیر کو اعلان کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر دہلی میں 17 ستمبر سے 17 اکتوبر تک ایک ماہ طویل ‘سیوا سنکلپ ابھیان’ چلایا جائے گا۔ اس مہم کے تحت دہلی سرکا ر کے تمام محکمے عوامی خدمت کے لیے وقف مختلف پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس مہم کے دوران، دہلی میں تقریباً 13,820 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح یا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر ہرش ملہوترا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے جذبہ خدمت اور ان کی سالگرہ کے اعزاز میں منعقد کیے جانے وا لے اس ماہ بھر کے پر وگرام کی تفصیلات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی جنرل سکر یٹری یوگیتا سنگھ اس مہم کی تنظیمی کنوینر ہیں۔ رچا پانڈے، منو ج کمار، ابھیشیک ٹنڈن، سردار راجہ اقبال سنگھ،دیویا جیسوا ل اور آزاد سنگھ مختلف پارلیما نی حلقوں میں فلاحی و خدمتی سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے، جبکہ پارٹی کے سینئر کارکنوں کو 12 مختلف تنظیمی پروگرا مو ں کے لیے کنوینر مقرر کیا گیا ہے۔ دہلی سرکارکی جانب سے اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی رہنمائی میں کا بینہ وزیر کپل مشرا ‘نوڈل منسٹر’ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، جبکہ وزراءپرویش صاحب سنگھ اور آ شیش سود اپنے متعلقہ محکموں سے وابستہ پروگراموں کی نگرانی کریں گے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *