
نئی دہلی، 20 اگست (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کجریوال نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور گنے سے ایتھنول کی پیداوار کو لے کر مرکزی سرکارکو نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ غیر ملکی زرمبادلہ بچانے کے لیے ایتھنول کی پیداوار کے لیے گنے کا استعمال بڑھایا گیا، لیکن اس کے نتیجے میں ملک میں چینی کی قلت پیدا ہوگئی۔انہوں نے جمعرات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کر تے ہوئے مرکزی سرکارکی پالیسیوں پر سوال اٹھایا۔ انہوں نے سرکارپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پتہ نہیں ہے کہ کسی فیصلے کا آگے کیا اثر ہوگا۔
اروندکجریوال نے کہا کہ تیل کی درآمدات پر خرچ ہونے والی غیر ملکی کرنسی کو بچانے کے لیے گنے سے ایتھنو ل بنانا شروع کیا گیا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ چینی کی کمی ہو گئی۔ اب اسی غیر ملکی کرنسی سے چینی کی درآ مد ات کی نوبت آگئی ہے۔ انہوں نے اسے سرکار کی پالیسی پر ایک بڑا سوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ آخر یہ سرکار ہے یا مذاق؟ چینی کی قیمتوں کے بارے میںکجریوال نے دعوی کیا کہ پچھلے 17 دنوں میں قیمتو ں میں تیزی سے 20 روپے تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ دہلی میں چینی 67 رو پے فی کلوگرام تک کی قیمت میں فروخت ہو رہی ہے۔
No Comments: