Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مالویہ نگر اور ساکیت حادثے کےلئے دہلی اور ایم سی ڈی دونوں سرکار ذمے دار

وزیر اعلی ریکھا گپتا اور میئر پرویش واہی کو استعفیٰ دینا چاہئے : انکش نارنگ

نئی دہلی، 5جون(میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی میں قائد حزب اختلاف انکش نارنگ نے مالویہ نگر آتشزد گی اور ساکیت میں عمارت گرنے کے حادثے کے لیے بی جے پی کی دہلی سرکار اور ایم سی ڈی کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا اور میئر پرویش واہی سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور میئر اپنی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے۔ اگر ان میں ذرا سی بھی اخلاقی حس باقی ہے تو انہیں فوری طور پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
اس موقع پر انکش نارنگ کہا کہ گووا نائٹ کلب آتشزدگی کے واقعے کے بعد عام آدمی پارٹی نے سرکار کو خبردار کیا تھا، اگر اسی وقت بی جے پی سرکار بیدار ہو جاتی تو ان حادثات کو روکا جا سکتا تھا۔ بی جے پی کے چند منتخب رہنما ¶ں اور افسروں کی بدعنوانی کی وجہ سے دہلی میں کہیں عمارتیں گر رہی ہیں اور کہیں آ گ لگنے کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اب تو دہلی کے عوام بھی کہنے لگے ہیں کہ لوگوں کی جانوں کی قیمت پر اپنی جیبیں بھرنے والوں کو کچھ تو شرم آنی چاہیے۔ چار انجن والی سرکار ہونے کے باوجود آج دہلی کے شہری ملبے تلے دب کر اور آگ میں جل کر اپنی جانیں گنوا رہے ہیں، لیکن ان حادثات کی اخلا قی ذمہ داری قبول کرنے والا کوئی موجود نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *