Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

میٹنگ میں عوامی مفاد کے مسائل اور رام مندر چندے کی مبینہ چوری پر بحث سے بھاگی بی جے پی :انکش نارنگ

کونسلروں کو اپنے خیلات رکھنے اور عوامی مفاد سے جڑے مدعوں کو ایوا ن کے سامنے رکھنے کا موقع ملا :میئر

نئی دہلی، 25جون(میرا وطن نیوز )
دہلی میونسپل کارپوریشن کی میٹنگ کو لے کر جہاں میئر پرویش واہی کاکہنا ہے کہ ان کی صدارت میں بر سر اقتدار اور حزب اختلاف کے کونسلروں کو اپنے خیلات رکھنے اور عوامی مفاد سے جڑے مدعوں کو ایوا ن کے سامنے رکھنے کا موقع ملا ۔وہیں دوسری طرف اپوزیشن لیڈر انکش نارنگ کا کہنا ہے کہ دہلی سے متعلق عوامی مفاد کے اہم مسائل اور رام مندر چندے میں مبینہ چوری کے معاملے پر بحث سے ای ڈ ی پارٹی بھاگ کھڑی ہوئی۔ حالانکہ ایوان میں حزب اختلاف آپ کے کونسلروں نے خوب ہنگامہ کیا اور بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی ۔اس دوران بر سر اقتدار بی جے پی کے کونسلروں نے بھی ان کا جواب دیا ۔
میئر پرویش واہی نے کہا کہ صفائی انتظام ،مانسون کے دوران پانی بھرنے کی روک تھام ،نالوں کی صفا ئی ،شہری سہولیات یقینی بنانے اور دیگر اہم عوامی مفاد کے مدعوں پر تفصیلی اور مثبت بحث ہوئی ۔میٹنگ کے دوران شہری مفادات سے جڑی کئی تجویز پاس کی گئی ،جن سے راجدھانی میں ترقیاتی کاموں کو رفتار ملے گی اور شہریوں کو بہتر سہولیات مہیا ہوں گی ۔میئر نے سبھی کونسلروں کا ایوان کی کارروائی میں مثبت شراکت داری کے لئے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی عوامی مفاد کے مدعوں کے حل اور راجدھانی کی چوطرفہ ترقی کے لئے پورے عزم کے ساتھ کام کرتی رہے گی ۔
ایم سی ڈی میں قا ئد حزب اختلاف انکش نارنگ نے بتایا کہ پارٹی کے کونسلروں نے دہلی میں عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات، ہولناک آتشزدگی، مانسون کے دوران جل بھرا ¶ اور ایودھیا رام مندر کے چندے میں مبینہ چوری جیسے سنگین معاملات پر بحث کا مطالبہ کیا، لیکن بی جے پی کی چار انجن والی سرکار نے عوام کے ہر سوال سے فرار اختیار کیا۔
انکش نارنگ نے کہا کہ حادثات، جل بھرا ¶ اور رام مندر کے چندے میں مبینہ خرد برد جیسے معاملات پر بھی سرکار کوئی جواب نہیں دے سکی۔ جب بھی جوابدہی کی بات آتی ہے، بی جے پی ایوان چھوڑ کر چلی جاتی ہے اور جمہوری روایات کا گلا گھونٹتی ہے۔ ان کے مطابق بی جے پی سرکار عوامی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ، جوابدہی سے گریز اور سچائی پر پردہ ڈالنے کی سیاست کر رہی ہے۔رام مندر میں 200کروڑ روپے کے چندے کی مبینہ چوری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر بحث کا مطالبہ کیا گیا، مگر ای ڈی پارٹی کے پاس اس مبینہ گھوٹالے کا کوئی جواب نہیں تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ای ڈی اور سی بی آئی صرف عام آدمی پارٹی کے رہنما ¶ں کے لیے ہی رکھی گئی ہیں؟

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *