
نئی دہلی، 25 جون(میرا وطن نیوز )
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر دہلی سرکار نے ’نشہ مکت بھارت‘(منشیات سے پاک ہندوستان) مہم کے ایک حصے کے طور پر جمعرات کوانڈیا گیٹ پر عوامی بید اری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پروزیر سماجی بہبود روندر اندراج سنگھ ، رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اور بانسری سوراج موجود تھیں۔پروگرام میں مختلف سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران، سماجی تنظیموں، تعلیمی اداروں، طلباء، نوجوانوں، رضاکارانہ تنظیموں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے جوش و خروش سے شرکت کی۔
اس موقع پروزیر سماجی بہبود روندر اندراج سنگھ نے عوامی بیداری اور عوامی شرکت کو مضبو ط بنا کر منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل پر زور دیا۔۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر شہری کو اس مہم میں حصہ دار بننا چاہیے کیونکہ عوامی شرکت اس قومی عزم کی سب سے بڑی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن معاشرے سے منشیات کے استعمال کے خا تمے کے اجتماعی عزم کو مزید مضبوط کرنے کا ایک موقع ہے۔اس موقع پر منشیات سے پاک معاشرے کے پیغام کو عام کرنے والی ایک عوامی آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس کے شرکاءنے صحت مند، منشیات سے پاک طرز زندگی اپنانے اور معاشرے میں منشیات کے استعمال کے خلاف شعور بیدار کرنے کی تلقین کی۔
No Comments: