
رجسٹری اور بلڈنگ پلان میں 230مربع گز زمین ہے
عمارت 400سے500مربع گز میں تعمیر کی گئی ہے
نئی دہلی، 10ستمبر(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے رکن اسمبلی انل شرما کے خاندان کے ستیہ نکیتن، موتی باغ واقع200 بستروں والے پی جی کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ جمعرات کو ریاستی صدر سوربھ بھاردواج کی قیادت میں آپ کے کونسلروں نے ایم سی ڈی سا ¶تھ زون کے دفتر کا گھیرا ¶ کیا اور جب انل شرما کے پی جی کا بلڈنگ پلان حاصل کیا تو اس میں کئی چونکا دینے والے حقائق سامنے آئے۔
اس موقع پرسوربھ بھاردواج نے بتایا کہ اس پی جی کی تعمیر ہی غیر قانونی ہے۔ 2022میں ایم سی ڈی نے 230مربع گز کا نقشہ منظور کیا تھا اور رجسٹری بھی صرف 230مربع گز زمین کی ہے۔ اس کے باو جود 400سے 500مربع گز میں عمارت تعمیر کر دی گئی۔ ایم سی ڈی نے 75فیصد رقبے پر تعمیر کی اجاز ت دی ہے، لیکن 100فیصد رقبے پر تعمیر کی گئی ہے۔ اب ریکھا گپتا سرکار اپنے رکن اسمبلی کے خاندا ن کے غیر قانونی پی جی پر بلڈوزر چلا کر مثال قائم کرے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ جمعرات کو میں سا ¶تھ زون کے اپنی پارٹی کے کونسلروں کے ساتھ گرین پارک واقع سا ¶تھ زون کے دفتر گیا تھا۔ وہاں ہم نے آر کے پورم کے رکن اسمبلی انل شرما نے جس پی جی کو قانونی قرار دیا ہے، اس عمارت کا پلان اور نقشہ مانگا۔ ایم سی ڈی نے کچھ ٹال مٹول کے بعد 2022میں بنائے گئے اس پی جی کے نقشے فراہم کر دیے۔ ان میں چونکا دینے والی باتیں سامنے آئی ہیں۔
No Comments: