Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

مالویہ نگر آتشزدگی میں بڑے لوگوں کو بچار رہی ہے بی جے پی سرکار :جھا

عام آدمی پار ٹی بے قصورلوگوںکے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دے گی

نئی دہلی، 8جون(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی نے مالویہ نگر آتشزدگی سانحہ کے معاملے میں ہوٹل کے (شیف)کیشو نیگی کی گرفتاری پر سوال اٹھایا ہے۔ آپ کے سینئر لیڈراور براڑی سے رکن اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ بی جے پی سرکار اس سانحہ میں غریب (شیف)کیشو نیگی پر سارا الزام ڈال کر بڑے اور اصل ذمہ دار لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے غیر قانونی ہوٹل وہی چلا رہا تھا اور اسی کی وجہ سے ایم سی ڈی یا پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کے چند ہی دن بعد بی جے پی سرکار کی نام نہاد گہری جانچ اور بڑے ذمہ دار افرا د کے خلاف سخت کارروائی کے دعووں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ اگر سرکار واقعی غیر جانبدار ہے تو وہ حفاظتی اصولوں کو نظر انداز کرنے والوں کی ذمہ داری طے کر ان کے خلاف سخت کارروائی کر ے ۔ صر ف مہاجر ہونے کی وجہ سے ایک شخص کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی اس کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *