Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

عام آدمی پارٹی اب انڈیا اتحاد کا حصہ نہیں ہے: سنجے سنگھ`

میٹنگ میں شرکت کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے

نئی دہلی، 8 جون (میرا وطن نیوز)
عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ اے اے پی اب انڈیا اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔آ پ نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔حالانکہ انڈیا اتحاد کی کانسٹی ٹیوشن کلب میں مشترکہ حکمت عملی بنانے کے لیے منعقد میٹنگ میں کل25اپوزیشن پا ر ٹیو ں نے حصہ لیا ۔
راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے پیر کو انڈین بلاک میٹنگ کے حوالے سے ایک بیان میں کہا کہ جہاں تک پارٹی کا تعلق ہے، وہ پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ آپ انڈیا اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔ اس لیے اس کی میٹنگ میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میٹنگ کے دوران سنجے سنگھ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو میں بدلی ہوئی سیاسی حرکیات کے درمیان، کانگریس کی جانب سے اداکار وجے کی پارٹی، تمل ناڈو ویٹی کزگم (ٹی وی کے) کی حمایت، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کو اعتماد میں لیے بغیر دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقا ت کشیدہ ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شریک جماعتوں کو پہلے یہ واضح کرنا چاہیے کہ وہ کن مسائل پر گفتگو کر رہی ہیں۔ پہلے کوئی ایجنڈا تو ملک کے سامنے آئے۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ ڈی ایم کے اتحاد کی ایک روایتی اتحادی جماعت رہی ہے،لیکن اسے اعتماد میں لیے بغیر جس طرح دوسری جماعتوں کی حمایت کی گئی، اس سے ان کے دل میں ناراضگی پیدا ہونا فطری بات ہے۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے ایسی ناراضگی بالکل قدرتی ہے۔
انڈیا اتحاد کے رہنما ¶ں کے مختلف بیانات اور ان کے درمیان اختلافات کو ظاہر کرنے والے پوسٹروں کے بارے میں سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ سب بی جے پی والوں کا کھیل ہے اور کسی کو بھی اس کھیل کے جا ل میں پھنسنے کی ضرورت نہیں ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *