
نئی دہلی، 11 مئی (میرا وطن نیوز)
دہلی کے وزیر داخلہ آشیش سود نے پیر کو دہلی سکریٹریٹ میں فائر ڈپارٹمنٹ کی ایک اہم جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ فائر ڈپارٹمنٹ کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ تمام چھ ڈویژنوں کے ڈویژنل افسران میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ کے دوران نراجدھانی کی آگ سے بچاو ¿ اور ہنگامی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ انہوں نے افسروں کے ساتھ آگ کی تیاری کے منصوبے، آگ سے بچاو ¿ میں رکاوٹوں، جدید ترین فائر آلات کی دستیابی، نئی فائر گاڑیوں کی خریداری، فائر ڈیپارٹمنٹ کو جدید بنانے کے منصو بے اور فائر فائٹنگ ماسٹر پلان پر تبادلہ خیال کیا۔
آشیش سود نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ دہلی کے فائر سیفٹی سسٹم کو مزید مضبوط اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنا ئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور موثر ردعمل کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوںنے تمام ڈویژنل افسران کو بتایا کہ وہ اپنے علاقوں کے انچارج ہیں، اس لیے آتشزدگی کے واقعات کو روکنے اور ان پر قابو پانے کی براہ راست ذمہ داری ان کی ہے۔
وزیر داخلہ نے فائر ڈپارٹمنٹ کے افسروںکو ہدایت کی کہ وہ راجدھانی میں بڑھتی ہوئی آبادی کی کثا فت اور تیزی سے شہری پھیلاو ¿ کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلے تین سال، 15 سال اور 25 سال کی ضرور یات کے مطابق ایک جامع فائر فائٹنگ ماسٹر پلان تیار کرکے پیش کریں۔
No Comments: