
نئی دہلی، 4جولائی(میرا وطن نیوز )
ایودھیا میں واقع شری رام مندر میں مبینہ چوری کے واقعات کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ رام مندر سے سونے کی رام چرت مانس بھی غائب ہو گئی ہے۔ اس پر عام آد می پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سابق مرکزی داخلہ سکریٹری کی جانب سے مکمل عقیدت کے ساتھ نذر کی گئی ایک کلوگرام سونے کی رام چرت مانس بھی غائب ہے۔ چندہ چوروں نے ایک اور بڑا گناہ کیا ہے۔
ادھر عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے رام مندر میں چڑھاوے کی مبینہ چور ی کے معاملے پر آر ایس ایس سے کئی سوالات کیے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ملک کو بتائے کہ ہندو ¶ں کے خلاف کام کس نے کیا اور ہندو سماج کو بدنام کس نے کیا؟ کیا وہ لوگ جنہوں نے مندر کا چندہ چرایا؟ یا وہ لوگ جنہوں نے ان مبینہ چوروں کو بچانے کی کوشش کی؟ یا پھر وہ لوگ جنہوں نے سب سے پہلے اس مبینہ چوری کو بے نقاب کیا اور حکومت پر اس معاملے کو تسلیم کرنے اور کارروائی کرنے کے لیے دبا ¶ ڈالا؟
No Comments: