
نئی دہلی، 3جولائی(میرا وطن نیوز )
عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے آ ¶ٹ سورس لیبارٹری ٹیسٹوں میں سامنے آ رہے کروڑوں روپے کے مبینہ گھوٹالے پر بی جے پی کی ریکھا گپتا سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دوا ¶ں کے بعد اب ریکھا گپتا سرکارکا آ ¶ٹ سورس لیب ٹیسٹ گھوٹالہ بھی سامنے آ گیا ہے۔ 650کروڑ روپے کے دوائی گھوٹالے کے باعث سرکارشدید دبا ¶ میں ہے، اسی لیے عجلت میں آروگیہ مندروں، ڈسپنسریوں اور سرکاری اسپتالوں میں آ ¶ٹ سورس لیبارٹری ٹیسٹ بند کر دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرکہا’ گزشتہ سال جاری ہونے وا لے اس ٹینڈر کی شرائط پر ابتدا ہی سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے، لیکن اب سرکار اس کمپنی کو ٹینڈر میں تو سیع دینے سے بھی گھبرا رہی ہے۔ اگر سرکار نے ٹینڈر روکنے سے پہلے کسی دوسری کمپنی کو یہ ذمہ داری سو نپ دی ہوتی تو کم از کم ضروری لیبارٹری ٹیسٹ متاثر نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے 350 آرو گیہ مندروں، 200ڈسپنسریوں اور 28سرکاری اسپتالوں میں ہونے والے تمام آ ¶ٹ سورس لیب ٹیسٹ اچانک بند کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے اس ٹینڈر میں بدعنوانی کے سنگین الزاما ت عائد کیے جانے کے بعد یہ خدمات روک دی گئی ہیں۔ ان کے مطابق ریکھا گپتا سرکار گزشتہ ایک سال سے ان الزاما ت کو نظر انداز کر رہی تھی، لیکن اب جب گھوٹالے کی پرتیں کھلنے لگیں تو سرکاربری طرح گھبرا گئی ہے۔ اسی وجہ سے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے ای میل جاری کر کے تمام متعلقہ اداروں کو لیبارٹری خدمات معطل کرنے کی اطلاع دی ہے۔
No Comments: