Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

درگاہ شاہ نجف میں منعقد مجلس عزاکو مولانا افسر علی زیدی واعظ کریں گے خطاب

درگاہ امام حسین ؑنور الہٰی میں منعقد زنانی مجلس کو ذاکرہ کنیز فاطمہ خطاب کریںگی

نئی دہلی ،3جولائی ( میرا وطن نیوز)
ماہ محرم الحرام میںدہلی اور این سی آر میں مجلس عزا سید الشہداءکے سلسلے میں مرد اور خواتین کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔درگاہ شاہ نجف سانکھنی میں 5جولائی بروز اتوار صبح 9:30بجے منعقد مجلس عزا برائے ایصال ثواب مرحوم حسن عبا س اور مرحوم ظفر عباس ابن حاجی گلزار حیدر کو مولانا افسر علی زیدی واعظ خطا ب فرما ئیں گے۔ مجلس میں سوز خوانی راشد عباس و ہمنوا صاحبان اورنوحہ خوانی محمد اکمل کریں گے۔ مجلس میں انجمن آل اطہر سینہ زنی کرے گی۔
شمال مشرقی دہلی کی نور الہٰی کالونی واقع درگاہ امام حسینؑ میں محترمہ مباھلہ نقوی زوجہ مرزا ناطق عباس کی جانب سے12جولائی بروز اتوار2بجے دن کو مجلس عزا برائے خواتین کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کو ذا کر ہ محترمہ کنیز فاطمہ خطاب فرمائیں گی۔ محترمہ مباھلہ نقوی نے زنانی مجلس میں مومنات سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *